بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

انتفاضہ کا باقاعدہ آغاز، قبلہ اول کی آزادی کیلئےفلسطینی اسرائیلی ٹینکوں کے سامنے ڈٹ گئے،بچہ بچہ صلاح الدین ایوبی ؒ بن گیا، صہیونی فوج نے سینکڑوں کو نشانہ بنا ڈالا،درجنوں گرفتار

datetime 11  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ / رام اللہ(سی پی پی )مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کے غیر آئینی اقدام کے خلاف فلسطین بھر میں پیر کو بھی احتجاج جاری رہا، بیت المقدس، مقبوضہ مغربی کنارے اورغزہ کی پٹی میں ہزاروں فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرے کیے،مشتعل مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ قابض فوجیوں نے نہتے فلسطینی مظاہرین کو

منتشرکرنے کے لیے طاقت کے وحشیانہ حربے استعمال کیے جس کے نتیجے میں مزید300سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ہلال احمر فلسطین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انتفاضہ آزادی القدس کے دوران گذشتہ روز غرب اردن، غزہ اور القدس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 200 فلسطینی زخمی ہوئے، ان میں سے 157 فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ تحریک انتفاضہ آزادی القدس کے دوران 144 فلسطینی غرب اردن اور بیت المقدس میں جب کہ 50 فلسطینی غزہ میں زخمی ہوئے۔عرب خبررساں ادار ے کے مطابق پیر کو تازہ جھڑپو ں میں 100سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی آبادیوں اور یہودی کالونیوں کو ملانے والے نقاط تماس پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں ہوئیں۔نابلس شہر میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حورہ کیمپ کے قریب ایک فلسطینی صحافی سمیت کئی شہری زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے صحافی کو علاج کے لییرفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ مظاہروں اور اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کی کوریج کررہا تھا۔ فلسطینیوں کے احتجاج اور اسرائیلی فوج کے تشدد کے باعث عورتا کے علاقے میں کئی گھنٹے ٹریفک جام رہی۔غرب اردن کے دوسرے شہروں جنین، رام اللہ، طلوکرم، الخلیل، بیت لحم

اور سلفیت میں بھی القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔مظاہروں کے دوران فلسطینی شہریوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی اور ان پر پٹرول بموں سے بھی حملے کیے۔ دوسری طرف سے قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشرکرنے کے لے ان پر لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کی شیلنگ، دھاتی گولیوں کا استعمال اور صوتی بموں سے

حملے کیے گئے۔قابض فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوئے۔ ان میں سے بعض کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ دسیوں فلسطینیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینی مظاہرین پر تشدد کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے۔ ان فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کی طرف سے براہ راست گولیاں ماری گئیں۔

ہفتے کے روز سے جاری بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اب تک درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا جاچکا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…