بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پیرآف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے لاتعلقی کا اعلان کردیا، رانا ثناء اللہ کو جیل جاتے دیکھ رہا ہوں ٗ ڈاکٹر اشرف جلالی

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیر آف سیال شریف حضرت خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی میں سیاسی آدمی ہوں ٗنہ ہی سیاسی موزوں پر باتیں کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں‘ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا وعدہ کیا گیا تھا کہ نظام مصطفے نافذ کیا جائے مگر 70سال گزر گئے ،کسی نے اس پر بات نہیں کی ‘ ختم نبوتؐپر مکمل یقین رکھتا ہوں ‘ختم نبوت کیلئے یہاں آئے تھے زندگی چند دنوں کی مہمان ہے

اس کو ختم نبوتؐ قربان کردیا ہے‘حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملک نظام مصطفی کا نظام نافذ کیا جائے یہ پیغام شہر شہر لے کر جائیں گے، تمام آ نے والو ں لوگوں کا شکرایہ ادا کرتا ہو ں ۔وہ اتوار کو دھوبی گھاٹ اقبال پارک میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔، تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف میاں فرخ حبیب کی قیادت وفد نے شرکت کی ،سنی اتحاد کونسل ،نیشنل مسلم لیگ ،عوامی تحریک ،سنی تحریک ،لبیک یارسول ،پیر آف تونسہ شریف کے خواجہ عطا ء اللہ تونسوی،گولڑہ شریف کے پیر نظام الدین جامی، پیر آف سیال شریف کے پیر خواجہ حمید الدین سیالوی،پاکپتن شریف سے پیر دیوان عظمت ،حضرت سخی سلطان باہو کے سجادہ نشین پیر سلطان فیاض الحسن ،پیر آف بارو شریف کے پیر عاشق حسین باروی، سجادہ نشین آف جلال پور شریف، آستانہ عالیہ کیلیانوالہ شریف، شرقپور شریف کے میاں جلیل احمد شرقپوری،صاحبزادہ پیر مظہرسعید کاظمی، علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ، پیر میاں غلام مصطفی سمیت ملک بھر سے تمام گدی نشین مشائخ نے شرکت کی اور دھوبی گھاٹ اقبال پارک میں ملک بھر سے ان تمام گدی نشین مشائخ کے ہرازوں مرید ین آئے ہوئے تھے پیر آف سیال شریف حضرت خواجہ حمید الدین سیالوی کو مسلم لیگ (ن )کے استعفے پیش کرنے والوں ایم این اے غلام بی بی بھرانہ

اور ڈاکٹر نثار احمد جٹ ،ایم پی ایز میں نظام الدین سیالوی ،مولانا رحمت اللہ اور محمد خان بلوچ شامل ہیں جبکہ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے اعلان کیا کہ ہمار ے پاس 20بلدیاتی چیئرمینوں کے استعفے بھی ہیں جن نام کانفرنس کے بعد میڈیا کرجاری کردیے گئے یہ پہلی قسط ہے ہر قسط میں استعفے آئیں گے،اگر رانا ثناء اللہ نے استعفیٰ نہ دیا تو 15ارکین اسمبلی کے استعفے مزید آرہے ہیں، مطالبات نہ منظور ہوئے تو لاہور آرہے ہیں ،4جنوری کو لاہور میں ختم نبوت لاگ مارچ داتا دربار سے پنجاب اسمبلی کا اعلان کر دیا ۔ تحریک لبیک یارسول کے چیئرمین ڈاکٹر اشرف جلالی نے اراکین اسمبلی کوشطان اور رانا ثناء اللہ کو ڈاکو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیر سیال حکم دیں تو لبیک یارسول کے کارکن پورا ملک جام کردیں گے ،

راثناء اللہ کو جیل جاتا دیکھ رہا ہوں ختم نبوت کا قانون بدلنے والے کامیاب نہیں ہونگے یہ خود بدل جائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کی کالونی نہیں ٗ یہ مدینہ کا ایک محلہ ہے ٗعالمی قوتیںیاد رکھیں یہ وادی رسول ﷺ ہے ،ٹرمپ اپنی حد میں رہے دوارب مسلمان بیت المقدس کے وارث ہیں ہم سیاست کرنے آئے ہیں آئندہ اسمبلیوں میں لبیک یارسول کے نمائندے جائیں گے ،ہم صرف سیاست ہی نہیں کرینگے بلکہ سیاست کوعبادت سمجھ کرکریں گے اسلام کا دوسرا شعبہ سیاست ہے ،انہوں نے کہا کہ ایک طرف ساجد میر کا کردار اور دوسر ی طرف پیرسیال کاکردار سامنے ہے،سختم نبوت کے خلاف سازش کرنے والوں کا آخری دم تک تعاقب کرتے رہے گے، ہم حلف نامہ بدلنے والوں کو بدل دیں گے،مسلم لیگ ن کو رانا ثناء اللہ کی قادنایت نواز کا دفاع مہنگا پڑی

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…