اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

نوازشریف نے پاکستانی جھنڈے کی بیحرمتی کر ڈالی ،اجلاس کے دوران ایسی حرکت کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہوگیا،3سال قید کی سزا ہوسکتی ہے ،ویڈیو وائرل

datetime 9  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی پرچم کسی بھی ملک کی شناخت ہوتا ہے۔کھیلوں کے میدان ہوں یا روزگار کیلئے باہر جانا ہو،گرین پاسپورٹ اور اس پر لگا پاکستانی جھنڈا ہماری پہچان ہے ،جس کی عزت کی خاطر ہر محب وطن پاکستانی اپنی جان قربان کرسکتا ہے ۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جس میں سابق نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف میز پر لگے قومی جھنڈے کو اٹھا کر

میز پر مارتے ہوئے واضح دکھائی دے رہے ہیں ۔یہ4دسمبر کے پنجاب ہاؤس میں ہونے والے حکمران جماعت کے اجلاس کا منظر ہے ۔جب نوازشریف نیب عدالت میں پیشی کے بعد وہاں پہنچتے ہیں ۔اس موقع پر شعر و شاعری کے ذریعے کارکنوں کا لہو گرمایا جارہاتھا تو نوازشریف نے اس موقع پر شورشرابا کو روکنے کیلئے قریب ہی موجود میز پر لگے قومی جھنڈے کو اتارا اور میز پر زور زور سے مارنے لگے ۔یہ منظر دیکھ کر وہاں سبھی لوگ حیران اور پریشان رہ گئے اور کسی نے بھی نوازشریف کے سامنے منہ کھولنے کی جرات نہیں کی ۔ماہر قانون فیصل ملک کے مطابق ایسا کرنا جرم بنتا ہے ۔ان کے مطابق جب کوئی پاکستانی اپنے وطن پر قربان ہوتا ہے تو انہیں قومی پرچم میں لپیٹا جاتا ہے ۔ضابطہ فوجداری 123-B کے تحت جو کوئی قومی پرچم کو اپنی جگہ سے تبدیل کرتا ہے تو اسے 3سال قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔دوسرے سیکشن124-A کے تحت ڈی فیکٹ یعنی اکسانا،اپنے لوگوں کے دلوں میں قومی پرچم کی محبت میں کمی کرنا ،اس کی سزا بھی 3سال قید ہے۔یہ ویڈیو کلپ سامنے آنے پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے ۔آئیے آپ بھی وہ ویڈیو ملاحظ کریں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…