لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بعد تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے بھی اپنا کنٹینرتیاررکھنے کی ہدایت کردی ۔ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق جسٹس باقر نجفی کی انکوائری رپورٹ پبلک کئے جانے کے بعد پاکستان
عوامی تحریک کی جانب سے دھرنا دینے کی صورت میں ان کے دھرنے میں شامل ہونے کیلئے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے بھی اپنے کنٹینر کی تیاری کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور کارکنوں کو لاہور سے اسلام آباد تک سفر کیلئے تیار رہنے کا حکم دیدیا ہے۔