بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

برطانیہ کے ویزے،لندن کے میئر صادق خان نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 6  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور (آئی این پی) میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر کی معیشت میں بہتر جگہ پا سکتا ہے، میرے والد پاکستانی ہیں، مجھے اس پر فخر ہے، پاکستان کے ہنر مند افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے دیئے جاتے ہیں، دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا پڑے گا۔ منگل کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر لندن صادق خان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کا مستقبل بہت بہتر ہے،پاکستان میں قابل ستائش ترقی ہوئی ہے، میرے والد پاکستانی ہیں مجھے اس پر فخر ہے،

نوجوانوں سے فائدہ نہ اٹھانے والے ملک غلطی پر ہیں، لاہور میں شاندار استقبال پر شکرگزار ہوں، پاکستان دنیا بھر کی معیشت میں بہتر جگہ پا سکتا ہے، پاکستان کے ہنر مند افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے دیئے جاتے ہیں، رواں سال لندن میں دہشت گردی کے چار واقعات پیش آئے، دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا پڑے گا۔دریں اثناء لندن کے میئر صادق خان کا دورہ پاکستان کے دوران پہلے مرحلے پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات‘ دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔تفصیلات کے مطابق میئر لندن بھارت میں موجود تھے جہاں سے وہ بذریعہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچے جب کہ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر اور اعلی سرکاری حکام نے ان کا استقبال کیامیئر لندن صادق خان اور ان کے وفد کو حکام کی جانب سے صدارتی سیکیورٹی دی گئی جس کے بعد وہ وزیراعلی ہاس پہنچے جہاں شہبازشریف نے ان کا استقبال کیاصادق خان کے اعزاز میں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا شہبازشریف اور میئر لندن کے درمیان ملاقات کے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر صادق خان کا کہنا تھا کہ میئر لندن بننے کے بعد میرا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، پرتپاک استقبال کرنے پر وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کے مشکور ہیں میئر لندن نے کہا کہ لندن ایک عظیم شہرہے جسے یہ مقام دینے میں پاکستانیوں کا بڑا حصہ ہے، لندن میں موجود بہت سے سائنسدانوں، اساتذہ اور بزنس مین کا تعلق پاکستان سے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…