پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

ایم ایم اے کے ساتھ اتحاد یا پھر تحریک انصاف کے ساتھ؟جمعیت علماء اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے فیصلے کا اعلان کردیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2017 |

پشاور(این ا ین آئی) جمعیت علماء اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ مجلس شوریٰ نے ایم ایم اے کے ساتھ اتحاد کو مسترد کردیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کی منظوری دے دی ہے ۔پشاور میں جے یو آئی س کے مرکزی مجلس شوریٰ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ مجلس شوری نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کی منظوری دے دی ہے،مجلس شوریٰ نے ایم ایم اے کے ساتھ اتحاد کو مسترد کردیا ہے،مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا

کہ ایم ایم اے کی پالیسی سے اختلاف کیا تو مولانا فضل الرحمان نے مجھے نکال دیا،مولانا فضل الرحمان بادشاہ بنے ہوئے ہیں،مولانا فضل الرحمان کی مرضی ہو تو اتحاد میں شامل اورنہ ہو تو اتحاد سے نکال لیتے ہیں،مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ایم ایم اے سے باہر دینی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں،پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے،پی ٹی آئی اورسمیع الحق گروپ میں انتخابی اتحاد طے پا چکا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے کلچر کے بعض روایات کو نظر انداز کرے گی،عمران خان کی تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہیں،اقتدار مقصد نہیں،انتخابی امور سے متعلق دیگر معاملات طے ہونا باقی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…