جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم بن گیا توقوم کو 800 ارب روپے اکٹھے کرکے دکھاؤں گا ٗ عمرا ن خان‎

datetime 6  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ انشا اللہ مرکزمیں ہماری حکومت ہوگی اوراگر وزیراعظم بن گیا تو 800 ارب روپے قوم کو اکٹھے کرکے دکھاؤں گا۔بنوں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میری اْمید نوجوانوں سے ہے ٗپاکستان میں تحقیق کے میدان میں کام نہیں ہورہا ٗہمیں اس پرتوجہ دینی چاہیے، تحقیق کے فقدان کی وجہ سے ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں،

دیگر ممالک نے تعلیم اور انسانوں کی فلاح پر رقم خرچ کی، صرف سنگا پور یونیورسٹی کا بجٹ پاکستان کے پورے بجٹ کے برابر ہے ٗ مرکز میں ہمیں حکومت ملے گی تو تعلیم اور صحت پر رقم خرچ کریں گے۔عمران خان نے کہ اکہ دنیا جومرضی کہہ لے لیکن کام وہ کریں جوآپ کے دل سے آواز آتی ہے، جتنا بڑا مقصد ہوتا ہے اتنی ہی بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انسان ہارتا تب ہے جب وہ ہار مان جاتا ہے، چمپئن وہ ہوتا ہے جو برے وقت سے سیکھتا ہے اورجب آپ مار کھا کر پھر سے کھڑے ہوتے ہیں آپ اور زیادہ طاقتور ہو جاتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہمارا ملک اس لئے عظیم نہیں بنا کیونکہ حکمرانوں نے قوم کو مایوس کیا، ملک میں پختون، اْردو بولنے والوں کے نام اور جاگ پنجابی جاگ کے نعرے سے سیاست کی جارہی ہے۔ ہمارے خرچوں اور آمدنی کے درمیان بہت زیادہ فرق ہے، وفاقی حکومت پیسے اکٹھے نہیں کرسکتی جس کی وجہ سے ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے۔ رواں برس خیبرپختونخوا کو وفاق کی جانب سے 110 ارب روپے ملنے تھے لیکن ہمیں 35 ارب روپے نہیں ملے۔ میں وہ پاکستانی ہوں جسے قوم سب سے زیادہ پیسا دیتی ہے۔انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ مرکزمیں ہمیں حکومت ملے گی اورمیں وزیراعظم بن گیا تو 800 ارب روپے قوم کو اکٹھا کرکے دکھاؤں گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…