بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت جاری لیکن نوازشریف مریم نواز کے ہمراہ جہاز میں بیٹھ کر کہاں چلے گئے ،جانئے

datetime 5  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آبادلاہور(این این آئی،سی پی پی)نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بینک اکاؤنٹ سے مریم نواز سمیت دیگر افراد کو منتقل کی گئی رقوم کی تفصیلات احتساب عدالت میں پیش کردی گئیں۔منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف ٗان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کیخلاف ریفرنسز کی سماعت کی۔ عدالت کی جانب سے استثنیٰ ملنے کے باعث نواز

شریف کی جگہ ان کے نمائندے ظافر خان ترین جبکہ مریم نواز کے نمائندے جہانگیر جدون ایڈووکیٹ اور کیپٹن (ر) صفدر خود عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 15 روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ٗ ان کی غیر حاضری میں فیصل عرفان ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ کی جانب سے نواز شریف کے بینک اکاؤنٹ سے مریم صفدرسمیت دیگر افراد کو جاری چیکس کی تفصیلات پیش کردیں، جس کے مطابق نوازشریف کے اکاؤنٹ سے مریم صفدرکو 13 جون 2015 کو12 ملین جبکہ 15 نومبر 2015 کو 28.8 ملین، 14 اگست 2016 کو 19.5 ملین روپے کا چیک دیا گیا۔دریں اثنا سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے، مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔سابق وزیراعظم غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 629 سے براستہ دوحا،لندن کے لیے روانہ ہوئے۔ایئرپورٹ پرلیگی رہنما اشتیاق لون ودیگرنے نوازشریف کورخصت کیا۔سابق وزیر اعظم نوازشریف 5 روزہ دورے پر لندن گئے ہیں جہاں وہ زیرعلاج اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کریں گے۔میاں نواز شریف اپنے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزاحتساب عدالت نے نوازشریف کی درخواست منظورکرکے ایک ہفتہ کی حاضری سے استشنی دے دیا تھا جب کہ عدالت نےمریم نواز کو 15 نومبر سے 15 دسمبر تک کا استثنی دے رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…