منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

عمران خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ بلاول اور مریم نواز کے درمیان ملاقات ،منظور حسین وسان کے حیرت انگیزانکشافات ،بڑی پیش گوئی کردی

datetime 3  دسمبر‬‮  2017

خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیربرائے صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ آنے والے چند ماہ سیاستدانوں اور حکمرانوں پربھاری ثابت ہوں گے ،ان دنوں کچھ بھی ہوسکتا ہے،کرپشن سے پاک عوامی مقبولیت رکھنے والے سیاستدان آئندہ انتخابات میں کامیاب

ہوں گے،پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان جلد نا اہل ہوجائیں گے اور وہ سیاست کو چھوڑ کر کرکٹ اکیڈمی قائم کرکے وہاں نوجوانوں کو کرکٹ کھیلناسکھائیں گے۔خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور حسین وسان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے مابین جلد سیاسی ملاقات کا امکان نظر آرہا ہے اور بلاول بھٹوزرداری اور مریم نواز کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ وہ پہلے بھی کہہ چکے تھے کہ ایم کیو ایم کے چار دھڑے ہوں گے چوتھا دھڑا بھی اب ظاہر ہوگیاہے۔پیپلز پارٹی عام انتخابات میں سندھ سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی منائی جارہی ہے، جس میں شریک عوامی سمندر کی لہریں سب کے سامنے ہیں،پیپلز پارٹی کے سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑگئی ہیں ،گرینڈڈیموکریٹک الائنس چوچو کا مربہ ہے وہ ماضی کی طرح سیاسی راگ الاپ کر چپ ہوکر بیٹھ جائیں گے کیوں کی انہیں معلوم ہے کہ عوام انہیں ووٹ نہیں دیں گے وہ سیاسی دھسک مٹا رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…