پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

فیض آباد میں دھرنے والوں کو کہاں سے کھانا آرہا تھا ،علماء کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گا یا نہیں؟مظاہرین دھرنا دینا نہیں چاہتے تھے پھر دھرنا کیوں دیا؟راناثناء اللہ کے چونکادینے والے انکشافات

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی )وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاؤڈ سپیکر پر کوئی پابندی نہیں ہے ، لاؤڈسپیکر ہر جلسے پر استعمال ہوتے ہیں، فیض آباد میں دھرنے والوں کو نامعلوم جگہ سے کھانا آرہا تھا ،وائرل ہوئی آڈیو کی تحقیقات ہونی چاہیے ،میرا علماء کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، مظاہرین کا ارادہ دھرنا دینے کا نہیں تھا ،

بیچ میں کچھ اور قوتیں شامل ہوئیں اور معاملہ بگڑتا چلا گیا، جن کے خلاف دہشت گردی کے کیسز ہیں ان کو رہا نہیں کیا جائے گا ۔وہ منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ زاہدحامدنے تحریک لبیک والوں کوبتایاکہ حلف نامے میں تبدیلی ہوئی کیسے،پچھلے پیرکو اسلام آباد میں تحریک لبیک والوں سے 3 سیشن ہوئے،نصاب کمیٹی میں تحریک لبیک کے2علماشامل ہوئے تواعتراض نہیں ۔انہوں نے کہا کہ معاہد ے میں پیسوں کی تقسیم،دستخط اورآخری پیرانہیں ہوناچاہیے تھا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فیض آباد میں دھرنے والوں کو نامعلوم جگہ سے کھانا آرہا تھا ،ختم نبوتؐ معاملے پر 12مطالبات پیش کئے گئے ،وائرل ہوئی آڈیو کی تحقیقات ہونی چاہیے ،میرا علماء کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، مظاہرین کا ارادہ دھرنا دینے کا نہیں تھا ،بیچ میں کچھ اور قوتیں شامل ہوئیں اور معاملہ بگڑتا چلا گیا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جن کے خلاف دہشت گردی کے کیسز ہیں ان کو رہا نہیں کیا جائے گا،دھرنے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ،معاہدے کی ضمانت دینے اور معاہدہ کرنے والے جانیں ، راجہ ظفر الحق کی رپورٹ بالکل سامنے آئے گی ، مقدمات میں ملوث افراد عدالت سے ضمانت پر رہا ہوسکتے ہیں ،لاؤڈ سپیکر پر کوئی پابندی نہیں ہے ، لاؤڈسپیکر ہر جلسے پر استعمال ہوتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…