بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گرفتار مظاہرین دھرنا قائدین کے حوالے ،رہائی کے وقت فی کس ایک ہزارروپے ادائیگی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) ڈی رینجرز میجر جنرل اظہر حیات خان نے فیض آباد کا دورہ کرکے علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا،اور تحریک لبیک کے قائدین سے ملاقات کی،رینجرز کی طرف سے دھرنے میں شریک افراد کو گھروں میں واپس جانے کیلئے کرایہ کے لیے 1ہزار روپے فی کس دیے۔دھرنے کے شرکاء ڈی جی رینجرز کے ساتھ

سیلفیاں بناتے رہے۔سیکٹرکمانڈر کی طرف سے میجر جنرل اظہر نوید کو دھرنے اور علاقے میں فورس کی تعیناتی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ پیر کو ڈی جی رینجرز پنجاب میجرجنرل اظہر نوید نے فیض آباد کا دورہ کیا۔ اور مذہبی جماعت تحریک لبیک کے دھرنے میں گئے۔ڈی جی رینجرز نے تحریک لبیک کی قیادت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کی طرف سے میجر جنرل اظہر نوید کو علاقے میں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی جی رینجرز نے دھرنے کے شرکاء سے بھی ملاقات کی،اور ان میں 1ہزار روپے فی کس تقسیم کیے،تاکہ جن لوگوں کے پاس گھروں کو جانے کیلئے کرایہ نہیں وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے گھروں کو پہنچ سکیں،دھرنے کے شرکاء نے ڈی جی رینجرز کی آمد پر نعرے بازی کی اور ان کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے، علاقے میں رینجرز کو تا حکم ثانی تعینات کردیا گیا ہے، دھرنے کے تمام شرکاء کی روانگی کے بعد رینجرز کو ہٹا دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…