اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

’’جاتی امراء میں خوف کے سائے ‘‘ بڑا قدم اُٹھالیاگیا،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں حالات کشیدہ،ٹرینیں بھی روک لی گئیں

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف آپریشن کے دوسرے روز بھی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں احتجاج جاری رہا جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش رہیں، مذہبی جماعت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائشگاہ کی جانب مارچ اور گھیراؤ کی دھمکی کے بعد جاتی امراء جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ،احتجاجی مظاہرے کے باعث

راولپنڈی سے لاہور جانے والی ریل کار کو گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن جبکہ راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیز گام کو بھی وزیر آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیاگیا۔تفصیل کے مطابق مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر دوسرے روز بھی دھرنا جاری رکھا جس سے مال روڈ کا ایک حصہ ٹریفک کے لئے مکمل بند رہا ۔شہر کے مختلف مقامات سے کارکن ٹولیوں کی صورت میں دھرنے میں شرکت کیلئے آتے رہے ۔ اس موقع پر کارکن حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔شاہدرہ، ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو انٹر چینج سمیت دیگر مقامات کو بھی بند رکھا گیا جس سے شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات درپیش رہیں۔موٹروے پولیس کے مطابق مذہبی جماعت کے کارکنان کے دھرنے کے باعث اسلام آباد ،لاہور موٹروے کو دو مقامات سے بند کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ لاہور سے آنے والی ٹریفک کو شیخوپورہ سے جبکہ اسلام آباد سے جانے والی ٹریفک کو اسلام آباد کے مرکزی ٹول پلازہ سے موڑا جا رہا ہے یا متبادل راستہ فراہم کیا جا رہا ہے۔کامرہ سے کینٹ کی جانب جانے والے نیشنل ہائی وے کے راستے کو لارنس پور، ٹیکسلا چوک، سواں، گجر خان، گجرانوالہ میں چند دا قلعہ اور اس سے آگے کامونکی، راوی ریان اور مریدکے سٹی سے بلاک کیا گیا ہے۔قومی شاہراہ نیشنل ہائی وے کے مرکزی راستے دو مقامات پکاوہیل اور لوہاراں والا کوٹ سے بند ہیں۔

ان راستوں پر آنے والی ٹریفک کو چونیاں موڑ سے چھانگا مانگا کی جانب موڑا جا رہا ہے۔مذہبی جماعت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائشگاہ کی جانب مارچ اور گھیراؤ کے اعلان کے بعد گزشتہ روز جاتی امرہ کی طرف جانے والی تمام راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اور کنٹینرز کھڑے کر دئیے گئے ۔کامونکے میں بھی جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا گیا ۔ بوریوالا میں ملتان روڈ پر نہر کے پل پر دھرنا جاری دیا گیا جس سے ٹریفک کانظام

معطل رہا۔ قصور میں بھی مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے حکومت کے خلاف مظاہرے کئے گئے ۔تاندلیانوالہ میں لکڑمنڈی سے مذہبی جماعت نے ریلی نکالی۔ مانانوالہ، گوجرانوالہ، ہارون آباد، تلہ گنگ، کندھ کوٹ میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔گوجرانوالہ میں کارکنوں نے چنداقلعہ بائی پاس پردھرنا دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام نے راولپنڈی سے لاہور جانے والی ریل کار کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ریلوے اسٹیشن پر روک لیا۔راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیز گام کو بھی وزیر آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیاگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…