اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

مذاکرات کس نے ناکام بنائے؟پیر امین الحسنات نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت مذہبی ، اقلیتی اموروبین المذاہب ہم آہنگی پیرامین الحسنات شاہ نے کہاہے کہ تحریک لبیک کی ضد کی وجہ سے مذاکرات میں کامیابی نہیں ملی ٗ مظاہرین سر کاری ٗ نجی املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں ۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاملہ کو پرامن انداز میں حل کرنے کیلئے حکومت نے تحریک لبیک یارسول اللہ پارٹی سے مذاکرات کیلئے تمام جتن کئے تاہم مظاہرین کی ضد کی وجہ سے ہمیں کامیابی نہیں ملی۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے 20روز تک ضبط وتحمل کے ساتھ مظاہرین سے محاذآرائی سے گریزکیا اورمعاملہ کو

پرامن اندازمیں حل کرنے کیلئے پرخلوص کوششیں کیں لیکن بدقسمتی سے ایک مذہبی جماعت کے مظاہرین نے مثبت جواب نہیں دیا۔ وزیرمملکت نے کہاکہ راولپنڈی اوراسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو مظاہرین کی جانب سے شاہراہیں بندکرنے سے شدید مشکلات کا سامناتھا، اس ضمن میں عدالتوں نے بھی دھرنا ختم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے، حکومت نے مظاہرین کو کئی تجاویز دیں جن میں کسی کو قبول نہیں کیا گیا حتیٰ کہ مظاہرین نے عدالتی احکامات کو ماننے سے بھی انکارکیا۔انہوں نے مظاہرین سے درخواست کی کہ وہ سرکاری اورنجی املاک کو نقصان پہچانے سے گریزکریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…