جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

شاہد خاقان اور شہبازشریف کے درمیان ون آن ون ملاقات

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں اسلام آباد دھرنا کیخلاف آپریشن سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ۔جس میں اسلام آباد دھرنا کیخلاف آپریشن سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ادھرتحریک انصاف

کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے وزیر داخلہ احسن اقبال سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا۔ ایک بیان میں جہانگیر ترین نے کہاکہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے فیض آباد دھرنے کو ابتداء سے ہی مس ہینڈل کیا۔ وزیرداخلہ کی ناکامی کے باعث حکومت کو دارالحکومت میں فوج طلب کرنا پڑی۔جہانگیر ترین نے کہا کہ احسن اقبال معاملے کے حل کی بجائے بطور وزیرداخلہ کھوکھلے دعوے کرتے رہے۔ ضروری ہے کہ وہ فوری طور پر خود کو وزارت سے الگ کریں۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…