بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

رینجرز اور دھرنا مظاہرین کے درمیان پھر شدید جھڑپ،بڑا نقصان ہوگیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور/اوکاڑہ (آئی این پی ) ملک بھر میں اسلام آباد دھرنا آپریشن کیخلاف تحریک لبیک کے کارکنوں کے مظاہرے جاری ، اسلام آباد ہائی وے پر رینجرز اور مذہبی جماعت کے مظاہرین میں شدید جھڑپ ہوئی اور اس دوران ایک گاڑی اور 5 موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی، ٹھوکرنیازبیگ کوایک بارپھربندکردیا گیا ،ا قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بصیر پور میں مظاہرین نے ریلوے ٹریک

بند کر دیا، جھڑپ کے دوران مظاہرین نے ایک گاڑی اور 5 موٹرسائیکلوں کو نذر آتش کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد دھرنے کیخلاف آپریشن پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کے مظاہرے دوسرے روز بھی جاری ہیں، اسلام آباد میں ہائی وے پر رینجرزاور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار اپنی چیک پوسٹ چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئے۔ پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کئے ہیں۔ جھڑپ کے دوران مظاہرین نے ایک گاڑی اور 5 موٹرسائیکلوں کو نذر آتش کردیا ہے۔لاہور میں ٹھوکرٹرمینل کے مقام پرمذہبی جماعت کے کارکنوں نے کنٹینرزلگادیئے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مظاہروں کے باعث موٹروے ایم ٹواسلام آبادسے پنڈی بھٹیاں تک بندکر دی گئی ہے اورٹریفک کومتبادل راستوں سے گزاراجارہاہے،ترجمان کا کہناتھا کہ موٹروے ایم ون اسلام آبادپشاورمکمل طورپرکھلی ہے۔اوکاڑہ میں بھیتحریک لبیک کے کارکنان احتجاج کررہے ہیں ، بصیر پور میں ریلوے ٹریک پر آگئے اور اسی دوران کراچی سے لاہورآنیوالی فرید ایکسپریس بھی وہاں آپہنچی لیکن مظاہرین کو ریلوے ٹریک پر دیکھ کر گاڑی رکی اور ڈرائیوروعملہ ٹرین وہیں چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا تاہم مظاہرین نے ٹرین کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…