ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پیر سائیں سرکار 11ساتھیوں سمیت گرفتار

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)تحریک لبیک کے دھرنے میں کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے ساتھ شامل ہونے والے پیر سائیں سرکار کو گیارہ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے 2گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لیں۔ تمام مظاہرین کو آئی نائن تھانے منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے مذہبی جماعت کی جانب سے وفاقی دارلحکومت کے داخلی راستے پر جاری دھرنے میں تخریب کاری کی بڑی کوشش کو ناکام بنادیا ہے ، پولیس نے دھرنے میں ڈنڈے اور

کلہاڑیاں لے جانے پر11افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔جن میں راولپنڈی کے پیر سائیں سرکار بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ پیر سائیں سرکار اپنی قیادت میں مظاہرین کو ساتھ لے کر مظاہرین کو مسلح کر نے کیلئے کلہاڑیاں اور ڈنڈے لے کر جا رہے تھے۔ جبکہ مظاہرین نے تھانہ آئی نائن پولیس کے سامنے اپنے موقف میں کہاکہ وہ کلہاڑیاں لکڑیاں کاٹنے کیلئے لے کر جارہے تھے۔ چونکہ رات کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے بچنے کیلئے مظاہرین آگ جلاتے ہیں۔واضح رہے کہ فیض آباد کے مقام پر ہونے والا مذہبی جماعتوں کا دھرنا انیسویں روز میں داخل ہو چکا ہے ،دھرنا مظاہرین اپنے مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں جبکہ حکومت ان کے مطالبات ماننے سے انکاری ہے۔ مظاہرین نے بھی ممکنہ آپریشن سے نمٹنے کے لیے اپنے پاس ڈنڈے اور پتھر جمع کر رکھے ہیں۔جہاں دھرنے کی حدودمیں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی گاڑی کی تلاشی پر اسلام آباد پولیس نے کلہاڑیوں اورڈنڈوں سے بھری گاڑی پکڑ لی ،11افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ کلہاڑیوں اور گاڑی کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…