بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

نظر بندی ختم ،حافظ سعید کو رہا کرنے کا حکم

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد،لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو رہا کرنے کا حکم جاری،نجی ٹی وی کے مطابق  جماعت الدعوۃ کے سربراہ  حافظ سعید کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ حافظ سعید کو رواں سال 30 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ان کی نظر بندی میں توسیع کی جاتی رہی ۔ ان کی گرفتاری اور نظر بندی پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ حافظ سعید کی

نظر بندی کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا گیا ہے۔اس سے پہلے وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کے چار ساتھیوں کی نظر بندی ختم ہونے کے بعد سیکورٹی مسائل پیدا ہوئے ہیں،حافظ سعید کی نظر بندی ختم ہونے سے بیرون ممالک سے ملنے والی امداد بند ہونے کا خدشہ ہے۔ 30روز کی نظربندی ختم ہونے پر حافظ سعید کوگزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے ریویو بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا، ریویو بورڈ کی سربراہی جسٹس عبدالسمیع خان نے کی جبکہ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز شیخ بھی ریویو بورڈ میں شامل ہیں، حافظ سعید کی پیشی کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ میں سکیورٹی   کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، حافظ سعید کی ہائی کورٹ آمد پر کارکنوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، پولیس کی اضافی نفری ہائی کورٹ کے اندر اور باہر تعینات کی گئی تھی، سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر عدالت کے اندر وکلا کے علاوہ کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی، پنجاب حکومت نے حافظ سعید کی نظربندی میں توسیع دینے کی استدعا کی، اس سے قبل حافظ سعید کی نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی جبکہ حافظ سعید کے وکلا نے نظر بندی کو ختم کرنے کی استدعا کی، وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ جنوری میں نیشنل سیکورٹی کا اجلاس پاکستان میں ہونے جا رہا ہے،حافظ سعید کی نظر بندی کے ختم ہونے سے بیرونی امداد بند ہو جانے کا خدشہ ہے لہذا حافظ سعید کی نظر بندی میں توسیع کی جائے،ریویو بورڈ نے قرار دیا کہ ایک سال سے زیادہ کسی کو نظر بند نہیں رکھا جا سکتا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…