پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

تحریک انصاف سے نہیں پیپلز پارٹی سے گلہ ہے، نواز شریف

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ آمروں کے کالے قانون کو تحفظ دینے کے لئے تیارنہیں اور مقدس ایوان نے اصولوں پر فیصلہ کیالیکن تکلیف پیپلزپارٹی کے آمروں کے کالے قانون کی حمایتی رویے سے ہوئی کیونکہ تحریک انصاف کے قریب سے تو جمہوریت ہی نہیں گزری اس لیے ان سے تو کوئی گلہ نہیں آج 1999میں مارشل لاء لگانے والے شخص کو پاکستان میں گھسنے کی بھی اجازت نہیں

اسے ووٹ کی تبدیلی کی طاقت کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ثابت ہوا کے پاکستان کے اندرجمہوریت پسند لوگ موجود ہیں جو کہ عوام کے مینڈیٹ کی عزت کرتے ہیں اور یہ ایک اطمینان بخش بات ہے کے مقدس ایوان نے اصولوں پر فیصلہ کیا جس کے بعد ثابت ہوتا ہے کہ اب پارلیمنٹ کسی آمر کے قانون کو تحفظ دینے کے لئے تیار نہیں نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کو دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھ خوشی ہے کہ جمہوریت پسند جماعتوں نے کالے قانون کو مسترد کردیا کیونکہ جمہوریت کے راستے میں روڑے اٹکانے والوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے یہ کافی ہے نواز شریف نے کہا کہ میرے لیے تکلیف دے بات یہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے گزشتہ روز آمروں کے کالے قانون کی حمایت کی جو کہ ان کے جمہوری رویے پر بہت بڑا سوال ہے حلانکہ پی پی نے اس حوالے سے بڑی قربانیاں دی ہے جن کو اتنی جلدی فراموش نہیں کیاجاسکتا ہے کیونکہ تحریک انصاف سے تو کوئی گلہ نہیں کیونکہ ان کے قریب سے بھی جمہوریت نہیں گزری اور وہ ایک غیر جمہوری پارٹی ہے نواز شریف نے ایک سوال کے جواب میں سابق صدر پرویز مشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 1999میں مارشل لاء لگانے والا شخص آج کہاں ہے اس کی یہ حالت ہے کے اس کو آج ملک میں گھسنے بھی نہیں دیا جارہا ہے اسے ووٹ کی تبدیلی کی طاقت کہتے ہیں اور یہ تبدیلی 2018کے انتخابات میں بھی نظر آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…