اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

حرمت رسولؐ پر جان بھی قربان، مفتی منیب الرحمان نے حکومتی نمائندگی سے انکار کر دیا، دھر نے کی حمایت میں بولتے ہوئے اہم اعلان

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے حکومتی نمائندگی کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے، انہوں نے کہا کہ میں نے دھرنے والوں کا ساتھ دے رکھاہے اس لیے میں حکومت کے مذاکراتی عمل میں شرکت سے معذرت کرتا ہوں۔ انہوں نے حکومتی نمائندگی کرنے سے انکار کر دیا، مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ

ناموس رسالتؐ سے متعلق میرا موقف بالکل واضح ہے اور میں اس کا باقاعدہ اعلان بھی کر چکا ہوں۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک یا رسول اللہؐ نے پندرہ روز سے فیض آباد میں دھرنا دے رکھا ہے، تحریک لبیک کے رہنما اور شرکاء وزیر قانون زاہد حامد کا استعفیٰ چاہتے ہیں جب کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کرانا چاہتی ہے، رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے مذاکرات میں حکومتی نمائندگی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…