بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

اسلام آباد دھرنے کے شرکاء کے پاس کس قسم کے ہتھیار ہیں؟انٹیلی جنس رپورٹ،وزیرداخلہ نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ختم نبوت ؐ کے معاملے پر پوری قوم متفق، حضورؐ کی حدیث کے مفہوم کے مطابق راستوں سے رکاوٹوں کا ہٹا دینا بھی صدقہ ہے، دھرنے والے تو راستہ روک کر بیٹھے ہیں، مسئلہ کسی ایک وزیر کو عہدے سے ہٹانے کا نہیں بلکہ یہ ہے کہ کیا کوئی بھی بغیر ثبوت کے کسی کو بھی ختم نبوتؐ کا مجرم قرار دیکر عہدے سے برطرفی کا مطالبہ کرے گا ،

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام محاذ میں اینکر وجاہت سعید خان کے سوالات پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے جوابات۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام محاذ میں اینکر وجاہت سعید خان نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو وزارت داخلہ کے باہر روک کر ان سے چند سوالات پوچھے۔ وجاہت سعید کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دھرنے کا مقصد آئندہ انتخابات کی تیاری، اس کا ختم نبوتؐ سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق دھرنے کے شرکا کے پاس ہتھیار موجود ہیں جبکہ انہوں نے پٹرول بم بھی بنا کر رکھے ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ بھی کچھ ایسی چیزیں ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ختم نبوت پر جب کوئی جھگڑا ہے ہی نہیں اور پوری قوم متفق اور متحد ہے توپھر کیوں لڑائی کا راستہ اپنایا جا رہا ہے۔ حضورؐ کی حدیث کے مفہوم کے مطابق راستوں سے رکاوٹوں کو ختم کرنا صدقہ ہے تو پھر کیوں 8لاکھ افراد کو فیض آباد میں دھرنا دے کر تکلیف پہنچائی جا رہی ہے۔ جڑواں شہروں کے مکینوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور میں دھرنیوالوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سنت نبویؐپر عمل کرتے ہوئے لوگوں کی رکی ہوئی زندگی کو دوبارہ سے بحال کریں۔

اگر دھرنے والے احتجاج ہی کرنا چاہتے ہیں تو ہم دھرنے والوں کو متبادل جگہ دینے کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر جب وجاہت سعید خان نے سوال پوچھا کہ کیا ایک شخص کیلئے ، اس شخص کیلئے جو یقیناََ آپ کی حکومت کیلئے اہم ہے کیا پورے نظام کو مفلوج کروانے کا حکومتی اقدام کیا درست ہے جس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ ایک شخص کا معاملہ نہیں یا ایک شخص کیلئے نہیں کیا جا رہا ہے ہم اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں، کیا ایک شخص کو بغیر ثبوت کے برطرف کیا جا سکتا ہے، میں یہاں کھڑے ہو کر کہوں کہ آپ ختم نبوت کے مجرم ہیں لہٰذا آپ اپنی اینکر شپ چھوڑ دیں ، کیا آپ چھوڑ دیں گے؟احسن اقبال اس بات پر ہنستے ہوئے اپنی گاڑی میں جا بیٹھے اور روانہ ہو گئے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…