بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

نیب ریفرنسز:سپریم کورٹ نے نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلا م آ با د(آن لائن)سپریم کورٹ نے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کے تین ریفرنسز یکجا کرنے کی اپیل مسترد کردی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں نواز شریف کی تین ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت کی جس پر چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے جانے والے اعتراضات برقرار رکھے۔ خیال رہے کہ نواز شریف نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز یکجا کرنے کے لئے

سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنیکا کہا تھا۔نواز شریف نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے توسط سے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی کہ وہ رجسٹرار آفس کے درخواست پر لگائے جانے والے اعتراضات پر ان چیمبر سماعت کریں۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ نوازشریف دادرسی کے تمام فورم استعمال کر چکے ہیں، سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے خلاف آئینی درخواست دائر نہیں ہوسکتی۔تاہم چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت کے بعد اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے نواز شریف کی اپیل مسترد کردی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہاکہ ہمارا مؤقف تھا کہ جو فیصلہ قانوناً مشکوک ہو اس پر سپریم کورٹ رولز لاگو نہیں ہوتے جب کہ سپریم کورٹ کئی فیصلوں میں یہ قرارد ے چکی ہے۔خواجہ حارث نے کہا کہ یہ فیصلہ غیر متوقع تھا، ایسی اپیلیں عموماً اعتراضات کے ساتھ اوپن کورٹ میں سنی جاتی ہیں لیکن عدالت نے اعتراضات سننے کی زحمت نہیں کی۔خیال رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے نواز شریف کی تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے ہیں جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہے۔نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن، حسین ، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا ہے۔العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…