بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان کی سیاست کس چیز کے گرد گھومتی ہے؟قمرزمان کائرہ کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اوکاڑہ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور و مرکز عام آدمی ہے نواز شریف اور عمران خان نظریاتی پارٹی ورکرز کی اہمیت کو نہیں سمجھ سکتے کیونکہ انکی سیاست دولت کے گرد گھومتی ہے ۔

ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی ایک نظریاتی پارٹی ہے بھٹو ازم ہمارے کارکنوں کی طاقت ہے ۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عام آدمی کو ظلم کیخلاف لڑنا سکھایا ۔ بھٹو کی شہادت سے لیکر محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانی ، شیخ منور شہید اور دیگر پارٹی کارکنوں نے جو قربانیاں وطن عزیز جمہوریت اور اپنی پارٹی کیلئے دیں اسکی نظیر پاکستان کی سیاست میں نہیں ملتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری منظور احمد مرکزی انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی ، ذکی چوہدری ، مہر غلام فرید کاٹھیا سابق ایم این اے رائے مجتبیٰ کھرل اور پیپلز پارٹی اوکاڑہ کی مقامی قیادت کے ہمراہ پارٹی کے مرحوم رہنما شیخ مظفر قانون نائب صدر ضلع اوکاڑہ کی رہائش گاہ پر اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔چوہدری قمر زمان قائرہ دیگر پارٹی عہدہ داروں کے ہمراہ گزشتہ روز شیخ مظفر قانون کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے کیلئے انکی رہائش گاہ پر تشریف لائے تھے ۔مرحوم کے صاحبزادوں شیخ عقیل حیدر ، شیخ فخر ،شیخ جہانزیب تصور، شیخ بابراور شیخ وحید سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا شیخ مظفر قانون پارٹی کا قیمتی اثا ثہ تھے جو آج ہم میں نہیں مگر انکی پارٹی کیلئے خدمات اود جدوجہد ایک نظریاتی کارکن کیلئے مشعل راہ سے کم نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن آپکے غم میں برابر شریک ہے کیونکہ پیپلز پارٹی ایک سیاسی جماعت ہی نہیں ایک خاندان ہے جس کا ہر فرد اہم اور قابل احترام ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…