بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

موجودہ قانون کے تحت الیکشن نہیں ہونے دینگے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن) ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 آئندہ سماعت تک معطل کردیا ہے۔ منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں سنگل رکنی بنچ نے انتخابی اصلاحات بل کے ذریعے ختم نبوت سے متعلق شقوں میں ترمیم کے معاملے کی سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے انتخابی اصلاحات بل کے ذریعے ختم نبوت سے متعلق شقوں میں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں

موقف اپنایا گیا کہ ختم نبوت سے متعلق تمام شقوں اور حلف ناموں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد تمام فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ 2017 آئندہ سماعت تک معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔اس سے قبل تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی الیکشن اصلاحات ایکٹ 2017 کو چیلنج کیا تھا۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات کے بل 2017 کی کثرت رائے سے منظوری دی تھی، بل میں اپوزیشن اور حکومت کی 40 سے زائد ترامیم شامل کی گئی، بل کی منظوری کے وقت تحریک انصاف کے ارکان نے اپنے مجوزہ نکات تسلیم نہ کیے جانے پر اجلاس سے واک آؤٹ کردیا تاہم اسمبلی میں بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…