بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

امریکہ کا پاکستان میں ڈرون حملوں کا دائرہ کار وسیع کرنیکا امکان،2صوبے ہدف

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلم آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک اعلیٰ امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ آئندہ مہینوں میں ڈرون حملوں کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں تک توسیع دے سکتی ہے کیونکہ پاکستان کا امریکی خواہشات کے مطابق اپنا رویہ تبدیل کرنے کا امکان نہیں ہے۔دی نیوز کے سینئر صحافی وسیم عباسی کی رپورٹ کے مطابق ووڈ رو ولسن سینٹر واشنگٹن میں جنوبی ایشیا کے لئے سینئر ایسوسی ایٹ،مائیکل کوگل مین نے کہا ہے کہ پاک امریکا

تعلقات نازک نکتے پر پہنچ چکے ہیں اور آنے والے مہینوں میں اگر امریکا نے محسوس کیا کہ پاکستان نے اس کے مطالبات کا جواب نہیں دیا ہے تو امریکانئی قسم کےدباؤ کواستعمال کرسکتا ہے جو اس سے قبل نہیں کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ نیااقدام بلوچستان اور کے پی کے میں مستقبل بنیادوں پر ڈرون حملوں میں جغرافیائی توسیع ہوسکتی ہے۔دی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان میں صرف ایک ڈرون حملہ ہوا تھا جب طالبان لیڈر ملا منصور کو ایران کے ساتھ پاکستانی سرحد پر امریکی حملے میں ہلاک کیا گیا تھا۔انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ امریکا کے پی کے میں ایسا ہی کر سکتا ہے،اس بات کا بھی امکان ہے کہ امریکا انفرادی طور پر پاکستان کے فوجی یا انٹیلی جنس کے حکام پر پابندی لگانے کی کوشش کر سکتا ہے جن کے بارے میں اسے یقین ہو کہ ان کا عسکریت پسندوں سے واضح تعلق ہے۔کوگل مین کے مطابق امریکا پاکستان کا نان نیٹو اتحادی کا درجہ بھی ختم کر سکتا ہے،اگرچہ یہ علامتی ہوگا لیکن یہ پاکستان کی ساکھ کے لئے ایک دھچکا ہوسکتا ہے۔ مائیکل کے خیال میں پاکستان کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کی خواہش کے مطابق جواب دینے کا کوئی امکان نہیں۔تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک میں تعلقات ختم نہیں ہوں گے کیونکہ کشیدگی کے باوجود دونوں فریق تعاون کی خواہش اور کافی خیر سگالی رکھتے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…