اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرپشن کے الزامات پرشاہ سلمان کا ایکشن ،کئی سعودی وزرا ء اور شہزادے گرفتار

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(اے این این) سعودی عرب میں بھی احتساب کی ہوا چل پڑی جہاں کرپشن اور منی لانڈرنگ کیخلاف حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اینٹی کرپشن کمیٹی بنا 11شہزادوں اور 4 وزرا سمیت درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کرلیا ہے،گرفتار افراد میں عرب کے امیر ترین آدمی شہزادہ الولید بن طلال بھی شامل ،گرفتاریاں اینٹی کرپشن کمیٹی کی تشکیل کے چند گھنٹوں بعد کی گئیں جس کے سربراہ ولی عہد محمد بن سلمان ہیں۔مشتبہ وی آئی پی

شخصیات ملک سے باہر جانے کیلئے جدہ میں تمام نجی پروازیں روک دی گئی،گرفتاریاں اینٹی کرپشن کمیٹی کی تشکیل کے چند گھنٹوں بعد کی گئیں ۔ متعب بن عبداللہ نیشنل سیکیورٹی گارڈکی وزارت سے سبکدوش ، قلمدان خالد بن ایاف کو سونپ دیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف 11شہزادے، 4 وزرا اور درجنوں سابق وزرا گرفتارکرلئے ہیں، گرفتار ہونے والے سابق اور موجودہ وزرا کی کل تعداد 38 ہے۔ان کارروائیوں کے حوالے سے کمیشن کا مقصد لوگوں کے پیسوں کی حفاظت کرنا اور کرپٹ لوگوں کو سزا دلوانا ہے جنہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا تھا۔ جزیرہ نما عرب کے امیر ترین شخص اور سعودی شاہی خاندان کے فرد شہزادہ الولید بن طلال بھی ان گرفتار افراد میں شامل ہیں تاہم ان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی۔شہزادہ متعب بن عبد اللہ سے نیشنل گارڈز کی وزارت لے کر خالد بن ایاف کو دی گئی ہے جبکہ عادل فقیہہ سے معیشت کے امور لے کر قلمدان ولی عہد کے نائب محمد تویجری کو دے دیا گیا ہے۔اس پیش رفت کے ذریعے ولی عہد محمد بن سلمان نے ملک کے تین اہم اداروں دفاع، سکیورٹی اور معیشت پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے

جو اس سے قبل سعودی خاندان کی الگ الگ شاخوں کے کنٹرول میں تھے۔سعودی عرب میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والے شہزادوں میں شہزاد الولیدبن طلال بھی شامل ہیں ، جن کی گرفتاری کی تاحال سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ۔ذرائع سے سامنے آنے والی الولید بن طلال کی گرفتاری کی خبر درست ہے تو دنیا بھر کی بڑی کاروباری شخصیات کے لئے یہ بات کسی دھچکے سے کم نہیں کیونکہ کھرب پتی

سعودی شہزادے نے دنیا کے نامور ترین مالیاتی اداروں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے ۔شہزادہ ولید بن طلال سعودی شاہ سلمان کے سوتیلے بھتیجے ہیں اور دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شمار ہوتے ہیں،ان کے والد کا نام طلال بن عبدالعزیز آل سعود ہے ۔شہزادہ ولید بن طلال ذاتی سفر کیلئے سپر جمبو استعمال کرتے ہیں ،ان کے ذاتی ہوائی جہاز کی قیمت500 ملین ڈالرز ہے۔شہزادہ ولید دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ہیں اور یہاں تک ہوچکا ہے

کہ 2013 میں جب جریدے فوربز نے انہیں 26 ویں نمبر پر رکھا تو ان کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی گئی کہ انہیں ان کا صحیح مقام نہیں دیا گیا۔شہزادہ ولید کی میڈیا کے شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری موجود ہے اور ایک مشہور عالمی بینک میں بھی ان کے شیئرز ہیں،وہ دنیا کے 100 بااثر افراد میں بھی شامل رہ چکے ہیں۔ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے پر شہزادہ ولید بن طلال نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکا

سعودی تعلقات بہت بہتر ہوں گے کیونکہ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات ہیں اور وہ ٹرمپ کو قریب سے جانتے ہیں ۔کہا جاتا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین پر گاڑی چلانے کی پابندی ختم کروانے میں بھی ان کی کوششیں بھی شامل ہیں ۔انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ خواتین پر ڈرائیونگ کی پابندی ختم کرنا نہ صرف ملکی معیشت بلکہ خواتین کے حقوق کے لیے بھی ضروری ہے۔اس سے قبل سعودی شاہ سلمان

نے متعدد اہم فیصلے کئے اور کرپشن کیخلاف تحقیقات کیلئے اعلی کمیٹی قائم کی، جسے کرپٹ عناصر پر سفری پابندی لگانے اور گرفتار کرنے کی اجازت دی گئی ہے، کمیٹی کو متعلقہ اداروں کے تعاون سے مناسب کارروائی کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔کمیٹی نے 2009 میں جدہ سیلاب اور 2012میں مرس وائرس سے اموات کے معاملے کی بھی ازسر نو تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔اینٹی کرپشن کمیٹی کے اقدامات کے بعد مشتبہ وی آئی پی شخصیات ملک سے نکل نہ جائے اس لئے جدہ میں تمام نجی پروازیں روک دی گئی ہیں۔شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ متعب بن عبداللہ کو نیشنل سیکیورٹی گارڈکی وزارت سے سبکدوش کر دیا گیا اور وزارت کا قلمدان خالد بن عبدالعزیز کو سونپ دیا گیا۔ اسی طرح وزیر اقتصادیات اور منصوبہ بندی عادل فقیہ کوہٹادیاگیا ہے، شاہ سلمان نے بحریہ کے سربراہ جنرل عبداللہ کو سبکدوش کرکے جنرل فہد الغفیلی کومنصب سونپ دیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…