منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

لندن میں حسن نوازاورمریم نواز کے درمیان شدید لڑائی کا انکشاف

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لندن، اسلا م آ با د(آن لائن)سینئر صحافی مبشر لقمان نے  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بچوں حسن نواز اور مریم نواز کے درمیان جھگڑا ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے مابین شدید لڑائی ہوئی ہے، حسن نواز نے مکمل الزام مریم نواز پر عائد کر دیا ہے اور کہا کہ تم نے اتنے سالوں کی سیاسی میراث کو تباہ کر دیا ہے ، ہماری سیاسی میراث

تمہاری ضدوں کی وجہ سے ختم ہو گئی۔تمہارا جو بھی ارادہ ہے اس نے پورے خاندان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ پروگرام میں موجود عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق نیب میں پیشی کو لے کر بھی ان دونوں کے مابین جھگڑا ہوا تھا جس میں مریم نواز نے اپنے بھائیوں سے کہا کہ تم لوگ اپنے باپ کو چھوڑ رہے ہو۔ جس پر ان کے بھائیوں نے کہا کہ ہمارے پاس لندن کی شہریت ہے۔ یہ سب آپ کی ضد کی وجہ سے ہوا ہے لہٰذا ہم نے پاکستان نہیں آنا۔دریں اثنا سابق وزیر اعظم نواز شریف لند ن میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی دوسری کیمو تھراپی کے بعدکل جمعرات کو قومی ایئر لائن کی پرواز 786 سے اسلا م آباد پہنچیں گے اور پرسوں کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد نواز شریف پاکستان میں قیام کے دوران اسلام آبادمیں پارٹی قائدین، ارکان اسمبلی اور قانونی ماہرین سے ملاقاتیں کریں گے جس میں سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر مشاورت کی جائے گی اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی، اسلام آباد  کے بعد جاتی امرا لاہورمیں بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا این اے 120کا دورہ بھی متوقع ہے جہاں وہ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کریں گے،

پاکستان آنے سے قبل نواز شریف نے کہا مائنس یا پلس ون کا فیصلہ فرد واحد یاغیبی قوت نہیں عوام کرتے ہیں، آئند انتخابات میں پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کو پلس اور کس کو مائنس کرتے ہیں، کارکن افواہوں پرکان نہ دھریں اور آئندہ انتخابات کی تیاری کریں، 3 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب نے طویل ملاقات کی، شہباز شریف اپنے صاحبزادے

سلمان شہباز اور صاحبزادی کے ہمراہ پارک لین فلیٹ پہنچے، اس موقع پر حسن نواز، حسین نواز بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر مشاورت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شریف فیملی متحد ہے اور سازشوں کا مقابلہ کر کے انہیں نا کام بنائیں گے۔ مریم نواز، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز ملکر کام کریں گے۔ نوازشریف نے تینوں کو رابطے بہتر بنانے اور شہباز شریف کو ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدیت کی۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت بھی کی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…