جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ،کیا فیصلہ ہوا؟شاہدخاقان عباسی اور شہبازشریف کیا کہتے ہے؟اندرونی کہانی سامنے آگئی 

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) توڑنے کی بات صرف افواہ ہے، ناقدین کا کام تنقید کرنا اور ا یسی جھوٹی افواہیں پھیلانا ہے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، نوازشریف جلد پاکستان جاکر3 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ، فیصلے پر آئی رپورٹ پڑھ کر خود اندازہ کر لیں ٹرائل فیئر ہے یا نہیں ۔ فیئر ٹرائل عدالت میں جا کر دیکھیں۔ وہ پیر کو یہاں لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف

کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) کے ہونے والے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن ) کے اس اہم مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اوروزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے شرکت کی۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ ملک میں کوئی ماوراء آئین اقدام قابل قبول نہیں ہوگااور مائنس نوازشریف کا فارمولا کسی صورت قبول نہیں ہوگا، مسلم لیگ(ن) کا ورکر نوازشریف کے علاوہ کسی کو لیڈر قبول کرنے کو تیارنہیں ہے۔اجلاس میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور نوازشریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز شریک تھے۔ اجلاس میں پارٹی امور سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے ذاتی نوعیت کی ملاقات کی اور ا س کے لیے حکومت سے ایک روز کی چھٹی لے کر نجی دورے پر لندن آیا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جلد پاکستان جائیں گے اور 3 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، فیئرٹرائل عدالت میں ہی جا کردیکھیں۔صحافی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو توڑنے اور شہبازشریف کو صدرلانے کے سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کی بات افواہ پر مبنی ہے ،

وزیر اعظم نے کہا کہ ناقدین کا کام تنقید کرنا اور اس طرح کی افواہیں پھیلانا ہے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ائیر بلیو فضائی کمپنی میں نے بنائی اور میں اس کا شیئر ہولڈر بھی ہوں مگر ائیر بلیو کا امریکہ سے پروازیں شروع کرنے کا کوئی پلان نہیں ہے ، کوئی بھی پاکستانی ائیر لائن امریکہ میں آپریٹ نہیں کر رہی ۔ میاں نواز شریف کے فیئر ٹرال کے متعلق سوال سے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیصلے پر آئی رپورٹ پڑھ کر خود اندازہ کر لیں ٹرائل فیئر ہے یا نہیں ۔ فیئر ٹرائل عدالت میں جا کر دیکھیں ۔ یہ وزراء اعلیٰ کا اجلاس نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف عدالت میں پیش ہوں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ مائنس نواز شریف فارمولا زیر غور نہیں ہے ۔ نواز شریف پارٹی کے سربراہ ہیں اور انہی کی مشاورت سے تمام معاملات طے ہونگے ۔ شفاف مقدمہ میاں نواز شریف کا جائز مطالبہ ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…