اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

’’کینسر کلثوم نواز کے پورے جسم میں پھیل چکا ہے اور انہوں نے کیا وصیت کر دی ہے‘‘جانشین کس کو مقرر کر دیا؟ (ن) لیگ میں ہلچل، سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اسد کھرل نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے جسم کے مختلف حصوں میں کینسر پھیل گیا ہے ، انہوں نے بچوں اور نواز شریف کو بلا کر وصیت کردی ہے۔ کلثوم نواز کی وصیت کے مطابق مریم نوازان کی جانشین ہوں گی ، کمزوری اس حدتک بڑھ گئی کہ کیموتھراپی بھی ملتوی کرنا پڑی ۔نجی ٹی وی

چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد کھرل کا کہنا تھا کہ ”کلثوم نوازبہت زیادہ بیمار ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو صحت دے ، رپورٹس کو دیکھتے ہوئے میری برطانوی ڈاکٹر سے بات ہوئی ، انہوں نے کہاکہ یہ جو کیس ہے ،ایسا بہت کم ہوتا ہے اور پانچ سولوگوں میں صرف 26ایسے ہوتے ہیں جو پانچ سال زندہ رہیں، کلثوم نواز بھی ان 26لوگوں کی کیٹگری میں آتی ہیں، ان کے جسم کی مختلف جگہوں پر کینسر پھیل چکاہے اور اسی وجہ سے گزشتہ ہفتے کیموتھراپی کے موقع پر بورڈ بیٹھا تھا، نوازشریف کو بلایاگیا اور وہ ملتوی کردی گئی کیونکہ چھ ،سات سیشن ہونے تھے اور جسم میں اتنی طاقت نہیں ۔ اسد کھرل نے کہا کہ کلثوم نواز کو بلڈ اور شوگر کے مسائل ہیں،ان میں کمزوری اتنی زیادہ بڑھ گئی ہے کہ زندگی مشکل ہو گئی ہے۔ اسد کھرل نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نےبھی پاکستان واپس آنے سے قبل اپنی وصیت لکھ دی ہے .پروگرام کے دوران انہوں نے ایک تصویر بھی جاری کی جس میں نوازشریف ایک کرسی پر بیٹھ پر دستاویزات پر دستخط کرتے نظر آتے ہیں ۔ان کے مطابق یہ دفتر لندن میں حسن نواز کا ہے .اسد کھرل کے مطابق نیب کیانکوائری اور ریفرنسز کے باعث نوازشریف جائیداد کا بٹوارہ تو نہیں کرسکتےلیکن انہوں نے ایسا کردیا ہے .انہوں نے اپنی جائیداد ،اپنے دونوں بیٹوں حسن نواز،حسین نواز،انکی بیویوں ،بچوں،دونوں بیٹیوں مریم صفدراور اسماڈار اور

انکے بچوں کے نام کردی ہیں.جتنا بینک بیلنس تھا وہ بھی برابر میں سب میں تقسیم کردیا گیا ہے .اس وصیت پر کلثوم نواز نے بھی دستخط کئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…