اسلام آباد(آئی این پی)نیپراکو بجلی صارفین پر رحم آگیا ، بجلی سستی ہو گئی ،بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 19پیسے کمی کی منظوری دیدی گئی،نیپرانے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں سات پیسے کمی کی درخواست مسترد کر دی۔صارفین کے 24ارب روپے بچا لیے رقم عوام پر ڈالنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی،قیمتوں میں کمی سے صارفین کو مجموعی طور پر 25ارب روپے کا ریلیف ملے گا ، نرخوں میں کمی
کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت 3 سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کی سربراہی نیپرا میں بجلی کے ٹیرف میں ردو بدل کی سماعت ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے کمی کی درخواست کی گئی تاہم چیئرمین نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست مسترد کردی اور بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد صارفین کو مجموعی طور پر 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جب کہ نرخوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت 3 سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے فی یونٹ بجلی 7 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی ،سی پی پی اے نے درخواست ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی تھی ، ستمبر میں 11 ارب 48 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور بجلی کی پیداوار پر لاگت 46 ارب 63 کروڑ روپے رہی۔فرنس آئل سے 22 ارب 22 کروڑ روپے کی بجلی بنائی گئی جب کہ درخواست میں 24 ارب 97 کروڑ روپے کے بقایا جات الگ سے شامل تھے، جس پر نیپرا نے صارفین کو ریلیف دیا
اور ان کے 24ارب روپے بچا لیے، نیپرا نے 24ارب صارفین پر ڈالنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 19پیسے کمی کی منظوری دیدی گئی صارفین کو مجموعی طور پر 25ارب روپے کا ریلیف ملے گا حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے سات پیسے کمی کی درخواست کی نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست مسترد کر دی۔