اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

آئندہ عام انتخابات،عمران خان اور نوازشریف کا مستقبل کیا ہوگا؟فوج کیا کرے گی؟معروف ماہر علم نجوم نے حیرت انگیز پیش گوئیاں کردیں

datetime 22  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف ستارہ شناسوں نے ملکی سیاست میں اگلے دو ماہ نہایت اہم قرار دے دئیے ہیں اور کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر نہیں ہوں گے، ایک بالکل نیا سیٹ اپ آنے والا ہے جس میں پرانے لوگوں کی اکثریت قصہ پارینہ بن جائے گی۔ پس منظر میں جانے والے سیاستدانوں میں نواز شریف ، آصف زرداری اور عمران خان بھی شامل ہیں، عمران خان سپریم کورٹ یا الیکشن کمیشن سے نااہل قرار پائیں گے اور امکان ہے کہ پارٹی کی سربراہی بھی شاہ محمود قریشی کے پاس چلی جائے،

نوازشرف کو بھی سزا ہوجائے گی لیکن شاید عمل درآمد مکمل طور پر نہ ہوسکے۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے معروف آسٹرولوجسٹ ڈاکٹر نثار ملک کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت سے نواز شریف اور ان کی فیملی کو سزا ہوجائے گی چونکہ سابق وزیراعظم کی عمر 60 برس سے زائد ہوچکی ہے اور ستارہ شناسی کی رو سے سکسٹی پلس فرد ریٹائر ہوجاتا ہے تو اس پر آنے والی سختیوں کے اثرات اس پر کم اور اس کے قریبی لوگوں پر زیادہ مرتب ہوتے ہیں۔ لہٰذا نواز شریف کو احتساب عدالت کی سزا کے اثرات ان کے قریبی لوگوں، بالخصوص ان افراد پر زیادہ ہوں گے، جو اس وقت سابق وزیراعظم سے فکری طور پر قریب یا متفق ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ڈاکٹر نثار ملک کے بقول ستاروں کی پوزیشن بتاتی ہے کہ نواز شریف کو احتساب عدالت سے سزا تو ہوجائے گی لیکن شاید اس پر مکمل عمل درآمد نہ ہوپائے، یہ بھی ہوسکتا ہے۔کہ سابق وزیراعظم کو سنائی جانے والی سزا پر عملدرآمد میں ان کی صحت رکاوٹ بن جائے یا کوئی اور ڈویلپمنٹ ہوجائے تاہم ستاروں کی گردش کے سبب نواز شریف خاندانی اور سیاسی، دونوں طرح کے فیصلے کرنے کے اختیارات سے محروم ہوجائیں گے۔ ان کا ہر فیصلہ کسی دباؤ یا کسی کے زیر اثر ہوگا۔

اس کا آغاز ابھی سے ہوچکا ہے اور ان کے فیصلوں پر مریمنواز، کلثوم نواز اور چند دیگر لوگوں کی مرضی پوری طرح اثر انداز ہورہی ہے اور آگے چل کر یہ معاملہ مزید بڑھ جائے گا۔ڈاکٹر نثار ملک کا کہنا ہے کہ بعض اوقات کسی فرد کے ستارے خراب بھی ہوں تو وہ اپنے دانشمندانہ اور اچھے عمل کی وجہ سے گردش سے نکل جاتا ہے۔ ماضی میں نواز شریف اسی سبب بچتے رہے ہیں لیکن اس بار صورتحال مختلف ہے۔دوسری جانب عمران خان کا سیاسی مستقبل بھی تاریک قرار دیتے ہوئینثار ملک کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کا برا وقت بھی شروع ہوگیا ہے اور یہ کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں چلنے والے مختلف کیسوں میں سے کسی ایک میں وہ نااہل ہوجائیں گے،

اگر وہ ایک یا دو کیسوں میں سے بچ بھی نکلتے ہیں تو پھر بھی کلین چٹ نہیں ملے گی۔ ڈاکٹر نثار ملک کے بقول عمران خان کی طرح جہانگیر ترین بھی نااہل ہوں گے جس کے بعد پارٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کے پاس چلی جائیے۔ شاہ محمود قریشی کے ستارے اس وقت مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ادھر آصف زرداری بھی اس وقت گردش کا شکار ہیں، مستقبل قریب میں سابق صدر یا ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو کو اقتدار ملتا دکھائی نہیں دے رہا۔ ڈاکٹر نثار ملک کے مطابق ستاروں کی پوزیشن ملک کو 1985ء4 کے ماحول میں لے جارہی ہے جب سیاستدانوں کی ایک بالکل نئی الاٹ آئی تھی اور پرانے سیاستدان پس منظر میں چلے گئے تھے،

اب بھی ایسا ہونے والا ہے۔پس منظر میں جانے والے سینئر سیاستدانوں کی پارٹیاں تاہم اپنی جگہ موجود رہیں گی لیکن ان کی باگ ڈور نئے چہروں کے پاس آجائے گی۔ نثارملک کے مطابق جب تک موجودہ بحران کا خاتمہ نہیں ہوجاتا جنرل الیکشن مسلسل التوا کا شکار رہیں گے، ان انتخابات تک فی الحال عدلیہ، صدر مملکت اور موجودہ وزیراعظم پر مشتمل ٹرائیکا چلتا رہے گا۔ اس کے بعد ایک بالکل نیا سیٹ اپ بننے جارہا ہے۔ بالخصوص جو لوگ پرانے معاملاتکے ساتھ کھڑے رہیں گے،

انہوں نے مستقبل کے سنیاریو میں غائب ہوجانا ہے۔ جو نئے سیٹ اپ کے تقاضوں کو قبول کرلیں گے وہ متوقع سیٹ اپ کا حصہ ہوں گے لیکن ایسے لوگوں کی تعداد کم ہوگی۔روزنامہ امت کے مطابق اس وقت ستارے چند خاندانوں یا شخصیات کے بجائے پاکسان کو سپورٹ کررہے ہیں، لہٰذا و ہی شخصیات منظر نامے میں رہیں گی جو پاکستان کی بہتری کے لئے اقدامات کریں گی۔ ڈاکٹرنثار ملک کے مطابق یہ زمینی حقیقت ہے کہ پاکستان کا پیدائش برج مریخ ہے۔ برج کا تعلق فوج سے ہے۔

یہی وجہ ہے کہ جب بھی ملک میں فوج کو آؤٹ سائیڈر سمجھ کر ٹریٹ کیا گیا یا اس کے ساتھ محاذ آرائی کا راستہ اپنایا گیا، مخالف فریق کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ مریخ نے فوج کو ہمیشہ سپورٹ کیا۔دوسری جانب شہرت یافتہ ستارہ شناس سید انور فراز نے بھی مقررہ وقت پر عام انتخابات نہ ہونے کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 نومبر سے 7دسمبر تک کا ٹائم پیریڈ ملکی سیاست کے لئے بہت اہم ہے۔ اس دران موجودہ حکمران پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے ایسے جارحانہ اقدامات کئے جاسکتے ہیں،

جس کے نتیجے میں ملک میں کوئی غیر معمولی تبدیلی آجائے تاہم اگر موجودہ حکومت نے یہ سخت پیریڈ گزارلیا تو پھر وہ نہ صرف مارچ میں سینیٹ کے الیکشن میں اکثیر حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی بلکہ اپنی مقررہ مدت بھی پورے کرجائے گی لیکن یہ ریلیف موجودہ حکمران کے لئے وقتی ہوگا۔ اگلا برس ان کے لئے نہایت سخت پیغام لے کر آرہا ہے۔2018ء میں سیارہ مریخ پاکستان کے زائچے کے نویں گھر میں ہوگا اور یہاں چھ ماہ کے طویل عرصے تک قیام کرے گا۔ مریض کی یہ پوزیشن ملک کے سیاستدانوں کے لئے نیک شگون نہیں، عموماً مریخ زائچے کے کسی بھی گھر میں 45 دن سے زیادہ قیام نہیں کرتا۔ یوں نئے الیکشن کرانے کے لئے تین ماہ پر مشتمل نگران حکومت کا دورانیہ تین سال پر محیط ہوسکتا ہے۔ اس کے بعد جو بھی اسمبلی بنے گی وہ آئین ساز اسمبلی ہوگی جس کے تحت موجودہ آئین میں متعدد بنیادی تبدیلیاں متوقع ہیں جس طرح 1970ء کے الیکشن آئین ساز اسمبلی کے لئے ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…