جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

دھاندلی کے طریقے معلوم ہوگئے،2018ءکے الیکشن میں کیا ہوگا؟ عمران خان نے پیش گوئی کردی‎

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، پاکستان کے عوام کو اب حکومت پر کوئی اعتماد نہیں ہے، اس وقت ملک میں غیر یقینی کی صورتحال ہے، عمران خان نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نااہل نواز شریف کو اپنا وزیراعظم مانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا بہترین طریقہ نئے انتخابات ہیں،

2013ء میں سب جماعتوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے، 2013 الیکشن کے نتائج پر عوام سڑکوں پر آئے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام 2013ء کی طرح چپ کرکے نہیں بیٹھیں گے، سب جانتے ہیں 2013 الیکشن میں کیا ہوا، پہلے نہیں معلوم تھا دھاندلی کے کیا طریقے ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں ہم تیار نہیں تھے لیکن اب ہم تیار ہیں۔ ساڑھے چار سال ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے فکس میچ کھیلا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک کو لوٹا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے خلاف کچھ نہیں کیا، ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر منتقل کیا گیا، عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نے اسمبلی میں کہا سرے محل ہمارا نہیں تھا، اسٹیٹ مجرم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ ایک نااہل وزیراعظم اپنی بیٹی سے مشورے لے کر چلتے ہیں، عمران خان نے کہاکہ پاکستان کے مسائل کا حل قبل از وقت انتخابات ہیں، انصاف نہ بھی ہو لیکن اپنے اثاثے ظاہر کرنے چاہئیں، بے نامی جائیداد رکھنے کا خوف ہوناچاہیے، انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں عوام میں شعور آ گیا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان سی او ڈی مک مکا تھا، پی ٹی آئی موٹو گینگ جیسے لوگوں کو پارٹی میں شامل نہیں کرے گی،

اس کے علاوہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سرفراز احمد نے بکیز کو ایکسپوز کر دیا ہے اس لیے بکیزاب سرفراز سے ڈریں گے، اب وہ سرفراز احمد سے رابطہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے بورڈ کو آگاہ کرکے اچھا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سپاٹ فکسنگ قوم سے غداری ہے، سرفراز کو اس عمل پر میں داد دیتا ہوں، عمران خان نے کہا کہ کڑا احتساب ہوتا تو سپاٹ فکسنگ ختم ہو چکی ہوتی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…