منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نوازشریف کی لندن میں میڈیا کے سامنے ایسی حرکت کہ خود بھی پریشان ہوگئے ’’کیا آپ لائیو چل رہے ہیں ‘‘اس سوال کے جواب میں صحافیوں نے کیا کہااور پھر کیا ہوا،پڑھئے تفصیلات

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کی لندن میں میڈیا نمائندوں کے سامنے زبان لڑکھڑا گئی ،کیا گفتگو لائیو چل رہی ہے ؟اس سوال کے جواب نے میڈیا نمائندوں نے کہا نہیں ،اب ریکارڈنگ چل رہی ہے اور ساتھ یہ بھی پوچھ لیا کہ دوبارہ کرلیں؟جس پر سابق وزیر اعظم نے کہا جی ہاں،دوبارہ کرلیں۔ہوا کچھ ہوں کہ جب لندن میں سابق وزیر

اعظم میاں نوازشریف نے شعر پڑھنے کی کوشش کی تو زبان لڑکھڑا گئی اور ساتھ ہی یہ پریشانی بھی لاحق ہو گئی کہ کہیں ان کی گفتگو براہ راست ٹی وی پر نشر تو نہیں ہو رہی۔لندن میں وہ پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے جو ان کے سامنے مائیک سجائے کھڑے تھے۔ سابق وزیراعظم نے اس موقع پر شعر پڑھنا چاہا مگر بھول گئے۔ ان کے پیچھے کھڑے ایک شخص نے تصحیح کرانے کی کوشش کی تو انہوں نے اس کی بات پر کان نہ دھرے اور پریشانی کے عالم میں بے اختیار میڈیا نمائندوں سے پوچھ لیا کہ ”آپ لائیو چل رہے ہیں؟“اس پر میڈیا نمائندوں نے جواب دیا کہ نہیں اب براہ راست نشر نہیں کر رہے اور یہ ریکارڈنگ ہور رہی ہے۔ اور یہ بھی پوچھ لیا کہ دوبارہ کر لیں تو سابق وزیراعظم نے کہا کہ ”ہاں! دوبارہ کر لیں۔“ ان کی یہ ساری گفتگو ٹی و چینلز پر تو نشر نہیں ہوئی لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اس سارے معاملے کو عکسبند کیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…