اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

عمران خان کی گرفتاری،ایاز صادق رکاؤٹ بن گئے،دھماکہ خیز اعلان

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ذوالفقار کھوسہ ہمارے بزرگ ہیں انکے پیپلز پارٹی میں جانے کے فیصلے سے دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیے ، بطور اسپیکر کسی کی گرفتاری کا حصہ نہیں ، اگر اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرنا ہے تو وہ پہلے مجھے اطلاع دے گی ،بیگم کلثوم نواز سے لندن جا کر حلف لینے کی باتیں بے بنیاد ہیں،آئین و قانون کے مطابق حلف صرف پارلیمنٹ کے ایوان کے اندر ہی لیا جا سکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ سیاسی کارکن ایک دوسرے کے گھر آتے جاتے ہیں،یہ جمہوریت کی نشانی ہے ،شہباز شریف ،مریم نواز اور حمزہ شہباز کی ملاقات میں ملکی حالات اور سیاست پر بات ہو ئی ہو گی ۔ آج میرا بیٹا بھی مجھے ملنے آرہا ہے وہ بھی سیاسی ہے اور میں بھی سیاسی ہوں اس کی بھی خبر بن جائے گی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حمزہ شہباز کی پوری ٹیم این اے 120کے ضمنی انتخاب میں مصروف تھی ۔ انہوں نے کہا کہ 2002ء کی اسمبلی میں بھی روز سنتے تھے کہ اسمبلی مدت پوری نہیں کرے گی اور اب بھی یہی سننے کو مل رہا ہے ۔موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی اور مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں واضح اکثریت سے جیت کر دوبارہ اقتدار میں آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے ایک ذمہ دار صحافی نے پوچھا کہ آپ نے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والی بیگم کلثوم نواز سے لندن جا کر اسمبلی رکنیت کا حلف لیا ہے ۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حلف صرف پارلیمنٹ کے ایوان کے اندر ہی لیا جا سکتا ہے حتی کہ میں قومی اسمبلی میں اپنے چیمبر میں بھی رکن اسمبلی سے حلف نہیں لے سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر نواز شریف ہیں اور وہ جلد پاکستان واپس آئیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار کھوسہ ہمارے بزرگ ہیں انکے پیپلز پارٹی میں جانے کے فیصلے سے دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیے ۔ عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ بطور اسپیکر کسی کی گرفتاری کا حصہ نہیں ، اگر اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرنا ہے تو وہ مجھے اطلاع دے گی ، کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے قبل بھی نیب نے مجھے اطلاع دی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…