اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

آرمی چیف کی معیشت پر تشویش کا اسحاق ڈار نے بھی جواب دیدیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ سیکیورٹی اور معیشت کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں تاہم وسائل بڑھیں گے تو سیکیورٹی معاملات بھی بہتر ہوں گے ٗ ملکی برآمدات کو بڑھانے اور درآمدات کو کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ٗ پہلی سہ ماہی میں ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا ٗحکومت پیداوار کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے ٗ

اپنے اخراجات کو مانیٹر کر رہی ہے ٗ عالمی مالیاتی ادارے معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں ٗاہداف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوگی۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں مالیاتی کارکردگی کو منظم کیا اور اخراجات کو کافی حد تک کنٹرول کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات کو بڑھانے اور درآمدات کو کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلی سہ ماہی میں ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہوا۔اسحٰق ڈار نے کہاکہ پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 324 ارب روپے رہا، براہ راست سرمایہ کاری میں 1.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سیکیورٹی اور معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، سیکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج نے بہترین کام کیا، وسائل بڑھیں گے تو سیکیورٹی معاملات بھی بہتر ہوں گے جبکہ حکومت پیداوار کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے اور اپنے اخراجات کو مانیٹر کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت مہنگائی کی شرح 4.16 فیصد ہے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی پوری کوششیں کر رہے ہیں، 2013 میں حکومت کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں تاہم محصولات میں 4 برس میں اضافہ ہوا ہے اور پہلی سہ ماہی میں 765 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے گئے،

فی کس آمدنی 1300 سے بڑھ کر 1632 ڈالر ہوگئی، اقتصادی ترقی کی شرح کو 3.7 سے 5.3 فیصد تک پہنچایا، جبکہ 480 ارب روپے کے گردشی قرضے ادا کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں ٗاہداف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوگی، زرمبادلہ کے ذخائر میں پریشانی والی کوئی بات نہیں جبکہ نومبر، دسمبر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے اور ایمان ہے کہ پاکستان عظیم ملک بنے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…