منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

شیخ رشید کیخلاف نااہلی کیس، پہلے ہی دن یہ کیا کام ہوگیا،سب حیران

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں شیخ رشید کے خلاف نا اہلی کی درخواست کی سماعت ڈی لسٹ ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف بینچ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ڈی لسٹ ہوئی ہے۔ یادرہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کرکے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔

سپریم کورٹ کی جانب سے شیخ رشید نا اہلی کی شکیل اعوان کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سماعت کیلئے 18 اکتوبر کومقرر کی گئی تھی۔دریں اثنا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کا گینگ آف فائیو فوج سے تصادم چاہتا ہے،حالات ٹکرا کی طرف جا رہے ہیں، معیشت کی مزید رسوائی ہونا باقی ہے‘ فوج کو مایوسی کے مزید مواقع ملتے رہیں گے‘ اسحاق ڈار سے بڑا بے شرم نہیں دیکھا‘ نواز شریف قصہ پارینہ بن چکے ہیں چوہدری نثار کو نواز شریف ہی سوٹ کرتے ہیں‘ خدا پاکستان کو نظر بد سے بچائے ‘ پاکستان محفوظ رہے گا اور یہ بدنام اور رسوا ہوں گے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ جمہوریت  کو خطرہ کسی اور سے نہیں ہے جمہوریت کو اگر خطرہ ہے تو نواز شریف ان کے خاندان ، احسن اقبال اور ان کے دیگر لوگوں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی مزید رسوائی ہونا باقی ہے موجودہ حکومت مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی ہے عدلیہ کے ساتھ نواز لیگ کا تصادم حکومت کا کانٹ ڈاؤن ہے‘ ملک کو10ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے حکومت نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے حکومت جھوٹوں کا جمعہ بازار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور چور خاندان نے شرافت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے حدیبیہ پیپر مل کیس کھل گیا تو پورا خاندان عوام کے سامنے آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو مشرف کو چھوڑ کر نواز شریف کے ساتھ جا سکتے ہیں وہ کل نواز شریف کو چھوڑ کر کہیں اور بھی جا سکتے ہیں۔ استعفے پرانی بات ہے میں اب جھاڑو پھیرتے دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کا گینگ آف فائیو فوج سے تصادم چاہتا ہے،حالات ٹکرا کی طرف جا رہے ہیں، معیشت کی مزید رسوائی ہونا باقی ہے‘ فوج کو مایوسی کے مزید مواقع ملتے رہیں گے



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…