اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

آصف زرداری سے فیصل صالح حیات کی ملاقات،اہم فیصلہ کرلیاگیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات ، سابق ڈپٹی اسپیکر حاجی نواز کھوکھر ،سینیٹر سلیم مانڈی والانے بلاول ہاؤس لاہو رمیں ملاقاتیں کیں۔بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ سیدمراد علی شاہ صوبائی وزیر قانون ضیاء لنجار کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچے جنہیں سخت سکیورٹی میں بلاول ہاؤس لاہور لایا گیا ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیرقانون ضیاء لنجار کے ہمراہ آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں صوبے کے اہم معاملات سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے آصف علی زرداری کو 18اکتوبر کو حیدر آباد میں منعقد ہ جلسے سمیت دیگر امور،صوبے اور خاص طور پر کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔سینیٹر سلیم مانڈی نے بھی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر نے بھی اہم ملاقات کی جس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں او رآئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ رہنماؤں نے ملاقات کے دوران قیادت کو تجاویز بھی دیں ۔ بتایاگیا ہے کہ ملاقات میں آئندہ عام انتخابات سے قبل پنجاب میں بااثر سیاسی خاندانوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہمیشہ ملک کو مشکل میں چھوڑ کرجاتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی پالیسی ہے کہ آنے والی حکومت کو بدترین معاشی صورتحال دے کر جائے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی ماحول بن چکا ہے ،پارٹی بھی اپنی تیاری کرے کیونکہ باہر نکلنے کا وقت آگیا ، چاروں صوبو ں میں جارہے ہیں ۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلیوں کی طویل فہرست ہے اور عوام بھی اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…