منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

ملکی معیشت کس حال میں ہے؟آرمی چیف نے حکومت کو کیا کہا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا تشویشناک انکشاف‎

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ملک معاشی لحاظ سے اگر بہتر نہیں تو اچھا بھی نہیں ہے، اس مسئلے کے حل کیلئے مل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں آرمی چیف نے بھی معیشت کو پروان چڑھانے کیلئے تجاویز دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں سے کینیڈین فیملی کو آزاد کرایا ہے جنہیں افغانستان سے پاکستان

لایا گیا تھا اس دوران پاک فوج کو خفیہ معلومات حاصل ہوئیں جن کی بناءپر آپریشن کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو بحفاظت آزاد کرا لیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ اس کامیاب آپریشن پر امریکہ نے بھی پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن اس وقت کیا گیا جب طالبان مغویوں کو افغانستان سے پاکستان لا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاک آرمی ہی ہے جس نے دہشت گردوں کا مقابلہ جوانمردی سے کیا،کئی ممالک ان کا سامنا نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایک بہترین فوج ہے جس میں اللہ کے فضل سے تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔ فوج میں خاص مسلک کے لوگوں کی بھرتی کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ پاک آرمی میں عیسائی، ہندو اور سکھ برادری بھی ہے۔ دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے بازیاب کرائے گئے کینیڈین شہری اور اس کے اہلخانہ کو امریکی کمانڈوز کے حوالے کیا گیا تو انہوں نے امریکی فوجی طیارے میں بیٹھنے سے انکار کردیا۔کینیڈین شہری جوشوا بوائل، اس کی اہلیہ کیتلان کولمین اور ان کے دونوں بچوں کو گزشتہ روز پاک فوج نے دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد بازیاب کرایا تھا۔جوشوال بوائل نے کہا کہ وہ امریکی فوجیوں کے ساتھ جانے کے بجائے اسلام آباد میں کینیڈین حکام سے ملنا چاہتے ہیں۔جوشوا بوائل نیکیتلان کولمین سے پہلے 2009 میں زینب خضر نامی خاتون سے شادی کی تھی ٗجوشوا کی پہلی بیوی کا خاندان القاعدہ سے مبینہ تعلق پر کینیڈا میں پہلی دہشت گرد فیملی کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسی وجہ سے انہیں خدشہ ہے کہ امریکا جانے پر انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…