پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

کیپٹن(ر)صفدر کی امیدوں پر پانی پھر گیا ،عدالت نے اہم معاملے کا فوری فیصلہ سنا دیا‎

datetime 12  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیپٹن(ر) صفدرکی فرد جرم کی کارروائی روکنے کیلئے درخواست ناقابل سماعت،نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے ممبر قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدر کی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے عدالت کے روبروموقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق فرد جرم کیلئے 7 دن کا وقت دیا جاتا ہے

احتساب عدالت نے صرف 4 دن بعد فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کورٹ کے حکم نامے کو معطل کیا جائے اور فرد جرم عائد کرنے سے روکا جائے کیو نکہ 7 دن سے پہلے فرد جرم عائد آرٹیکل 265 سی کی خلاف ورزی ہے ۔عدالت نے موقف سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کو بتایا جائے کہ فائل پڑھی نہیں جاتی ،درخواست گزار احتساب عدالت میں ہاں یا ناں میں جواب دے،جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت اپنی کارروائی جاری رکھے،آپ کی درخواست نوزائیدہ ہے۔واضح رہے کہ احستاب عدالت کل سابق وزیر اعظم نوازشریف ،انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن  ریٹائرڈ صفدر پر کل فرد جرم عائد کریگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…