ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف کے کتنے سو ارب ملک سے باہر ہیں؟آصف زرداری ٹکٹ بلیک کرتاتھا اور آج کتنے لاکھ ایکڑ زمین کا مالک ہے،بڑے بڑے ڈاکو پاکستان کے کس اہم ترین ادارے میں بیٹھے ہیں؟عمران خان کے انکشافات

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ چیئر مین نیب کے معاملے پر ہماری کوئی مشاورت شامل نہیں اور اگر جاوید اقبال بھی قمر زمان ثابت ہوئے تو بڑا رد عمل آئیگا ٗخورشید شاہ پر بھی کرپشن کے کیسز ہیں ٗ حکومت اور اپوزیشن نے چیئر مین نیب پر مک مکا کرلیا ہے ٗ اربوں روپے کی چوری کر نیوالوں کو وی آئی پی پروٹوکول مل رہا ہے ٗ قوم چیئر مین نیب جاوید اقبال کی طرف دیکھ رہی ہے ٗ ٹرمپ بھارت کی زبان بول رہا ہے ٗ پاکستان کی خارجہ پالیسی فیل ہے ٗ

اسحاق ڈار عدالت کے چکر لگا رہے ہیں ٗمعیشت کا برا حال ہے ٗ تمام چیزوں کا حل نیا الیکشن ہے ٗ آصف زرداری سینما کے ٹکٹ بلیک کرتا تھا ٗآج زرداری کے پاس سندھ میں ایک لاکھ ایکڑ اراضی ہے ٗ 19شوگر ملوں کا مالک بنا بیٹھا ہے ٗ پیپلزپارٹی میں میرٹ ہوتی تو اعتزاز احسن اور بلاول میں کیا مقابلہ تھا؟ ملک کے بڑے بڑے مجرم اسمبلیوں میں آتے ہیں اس سے زیادہ شرمناک بات کیا ہے ٗاسمبلی کی بورنگ تقرریں سن سن کر نیند آگئی ٗ آنکھ کھلی تو لگا ڈاکوؤں میں آگیا ہوں ٗ بڑے ڈاکوؤں کو جیل میں ڈال کر دکھائیں گے ٗفضل الرحمان اور نواز شریف کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی ضرورت نہیں۔ منگل کو یہاں تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ چیئرمین نیب کی تعیناتی میں ہماری کوئی مشاورت نہیں، اس میں بھی نوازشریف کو بچانے کی کوشش کی گئی ٗنیب کے پچھلے چیئرمین نے زرداری اور اسحاق ڈار کو بچایا۔عمران خان نے کہا کہ خورشید شاہ پر بھی کرپشن کے کیسز ہیں ٗحکومت اور اپوزیشن نے چیرمین نیب پر مک مکا کرلیا ہے لیکن قوم چیرمین نیب جاوید اقبال کی طرف دیکھ رہی ہے، قوم نیب میں احتساب کی توقع کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وزیر کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں ٗجاوید اقبال نے احتساب کردیا تو قوم ان کی تعریف کریگی اور اگر جاوید اقبال بھی قمر زمان ثابت ہوئے تو اس پر زبردست رد عمل آئے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ اربوں روپے کی چوری کرنیوالوں کو وی آئی پی پروٹوکول مل رہا ہے

اور چھوٹے آدمی جیلوں میں سڑرہے ہیں ٗ ملک کا وزیراعظم ایک نااہل اور کرپٹ شخص کو اپنا وزیراعظم کہہ رہا ہے ٗمیں دیکھ رہا ہوں اور قوم بھی دیکھ رہی ہے، انہوں نے 30 ہزار کروڑ کا حساب دینا ہے ٗاگر دیکھا کہ بڑے ڈاکوؤں کو بچایا جارہا ہے تو سڑکوں پر نکل کر پرامن احتجاج ہی ایک حق ہے۔عمران خان نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف نے خود کو بچانے کیلئے فیصلہ کیا تھا کہ چیئرمین نیب خود لائیں گے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے آئین بدل دیا ،آٹھویں ترمیم لے آئے۔

انہوں نے کہاکہ اس حکومت نے اتنا قرضہ لیا کہ ملک کی سالمیت خطرے میں ڈال دی ٗاس طرح کے لوگ اگر بیٹھے ہوئے تو کسی سازش کی ضرورت نہیں ٗآج چوری چھپانے کیلئے عدلیہ اور فوج کو برا بھلا کہہ رہے ہیں یہ سازش ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکی پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ہندوستان کی زبان بول رہا ہے ٗٹرمپ نے اپنی ناکامی کا سارا بوجھ پاکستان پر ڈال دیا، پاکستان کی خارجہ پالیسی فیل ہے ٗ آخری 2 سال میں جب خارجہ پالیسی پر کام کرنا تھا تو وزیراعظم کو پاناما کی پڑی تھی اور وہ اپنا پیسہ بچا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج معیشت کا برا حال ہے تاہم اسحاق ڈار عدالت کے چکر ماررہے ہیں، ان تمام چیزوں کا حل ملک میں نیا الیکشن ہے کیونکہ اس طرح ملک نہیں چل سکتا۔اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جانور تو اتنا کھاتا ہے جس سے اس کا پیٹ بھر جائے لیکن انسان جب جانوربنتا ہے تو کھا کھا کربھی اس کا پیٹ نہیں بھرتا۔عمران خان نے کہا کہ میں ساری دنیا پھرچکا ہوں ٗپاکستان جیسا ملک دنیا میں کہیں نہیں ٗپاکستان دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا،

جب برا وقت آئے تو سوچو کہ کیا غلطی کی ٗ غلطی سدھارو پھر آگے بڑھو۔چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 2018 میں تحریک انصاف پاکستان کے سارے صوبوں میں حکومت بنائیگی ٗ ہم نے قانون کو سب کے لیے ایک بنانا ہے ٗکسی طاقتور کو پکڑا جائے تو یہ نہ کہے کہ مجھے کیوں نکالا۔انہوں نے آصف زردای کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سینما کے ٹکٹ بلیک کرتا تھا، آج زرداری کے پاس سندھ میں ایک لاکھ ایکڑ اراضی ہے، عزیر بلوچ نے کہا کہ اس نے شوگر ملوں پر قبضہ کرکے زرداری کو دیا،

آج زرداری 19 شوگر ملوں کا مالک بنا بیٹھا ہے، نوازشریف اسی لیے کہتے ہیں کہ زرداری دندنا پھررہا ہے تو مجھے کیوں پکڑا۔عمران خان نے کہا کہ بے نظیر کے بعد زرداری نے کاغذ دکھایا کہ میں اور بلاول پارٹی سربراہ ہیں ٗاگر پیپلزپارٹی میں میرٹ ہوتی تو اعتزاز احسن اور بلاول میں کیا مقابلہ تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ زیادہ نہیں ملک کا 200 سے 300 ارب روپیہ باہر پڑا ہے ٗ سپریم کورٹ نے نکالا تو کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا ٗان کے لندن میں بڑے بڑے گھر ہیں، صرف بتائیں پیسہ باہر کیسے گیا اور کتنا گیا،

کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، میں بتا سکتا ہوں کیوں نکالاعمران خان نے کہاکہ ملک کے بڑے بڑے مجرم اسمبلیوں میں آتے ہیں اس سے زیادہ شرمناک بات کیا ہے، اسمبلی کی بورنگ تقرریں سن سن کر نیند آگئی ٗ آنکھ کھلی تو لگا ڈاکوؤں میں آگیا ہوں، ہم بڑے ڈاکوؤں کو جیل میں ڈال کر دکھائیں گے ٗہم نے طاقتور کو قانون کے نیچے لانا ہے اور ملک میں قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہماری ساری پالیسیاں غربت کم کرنے کے لیے ہوں گی ٗ

آج تمام پالیسیاں امیروں کے لیے ہیں جس کی وجہ سے امیر امیر اور غریب غریب تر ہورہا ہے، 10 کروڑو لوگوں کو پانچ سال میں غربت سے نکالنا ہماری پالیسی ہے۔عمران خان نے کہا کہ 2018 میں تحریک انصاف پاکستان کے سارے صوبوں میں حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کو دنیا بھر میں مانا گیا،پاکستان میں گزشتہ 2سال میں 2ڈگری گرمی بڑھی، بارشیں کم ہوئیں،ہم سارے پاکستان کو ہرا بھرا کرنے کا پروگرام لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی کا راز یہ ہے کہ برے وقت سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے ٗانسان نے سوچا کہ چاند پر چلا جائے اور وہ چلا گیا ٗمیں نے9 سال کی عمرمیں فیصلہ کیاکہ ٹیسٹ کرکٹربنوں گا اور بن گیا،میرے کزن کہتے تھے کہ میں ٹیسٹ کرکٹر نہیں بن سکتا۔عمران خان نے کہاکہ جب تک انسان ہار نہیں مانتا ہار انسان کو ہرا نہیں سکتی،میچ کے بعد اس وقت تک نہیں سوتاتھا جب تک اپنی غلطیوں پر سوچ نہ لوں۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر یہودی ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے حالانکہ فضل الرحمان اور نواز شریف کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی ضرورت نہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…