اسلام آباد(نیوزڈیسک)فرد جرم عائد ہونے کا خوف، مریم نواز کا ہنگامی فیصلہ، سرپرائز دیدیا، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نے پھر لندن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ شری خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کے
سلسلے میں اگلی سماعت تیرہ اکتوبر کو ہوگی اور اس سماعت کے دوران شریف خاندان کے افراد پر فرد جرم عائد کردی جائے گی جس کے بعد مریم نواز کا ملک سے باہر جانا مشکل ہوجائے گا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز تیرہ اکتوبر کی نیب سماعت سے پہلے ہی لندن واپس روانہ ہوجائیںگی ۔



















































