پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

جنرل رضوان اختر کے ساتھ ایسا کیا، کیاگیاجو عام طورپر فوجی افسران کے ساتھ نہیں ہوتا،،جنرل قمر باجوہ کے عہدہ سنبھالتے ہی چونکادینے والا اقدام کیاتھا؟معروف صحافی کامران خان کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف صحافی کامران خان نے جنرل رضوان اختر کی ریٹائرمنٹ پر تجزیہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پروموشن ہونے کے بعد جنرل ر ضوان اختر کو 7نومبر2014ءمیں اس وقت کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی سفارش پر

آئی ایس آئی کاسربراہ وزیراعظم نوازشریف نے مقرر کیاتھاجبکہ پچھلے سال گیارہ دسمبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جب چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ سنبھالا اور انہوں نے روٹین کے ٹرانسفر کئے تو انہوں نے جنرل رضوان اختر کوآئی ایس آئی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹاکر انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی این ڈی یو کا صدر تعینات کردیاگیا، اس وقت بھی تھوڑے سے لوگ چونکے تھے جو ملٹری افیئرز سمجھتے ہیں کیونکہ عام طورپر لیفٹیننٹ جنرل کی پوزیشن ایک سٹاف پوزیشن کے بعد کمانڈ پر جاتاہے یا کورکمانڈکرتاہے اور اگر وہ کمانڈ کرچکاہو توتقریباً دوسال کی مدت کے بعد وہ سٹاف پوزیشن پر آتے ہیں لیکن جنرل رضوان اختر کو سٹاف پوزیشن سے ہی سٹاف پوزیشن پر تعینات کیاگیاتھاتو کچھ باتیں سامنے آئی تھیں لیکن اس کو اہمیت نہیں دی گئی تھی کیونکہ اب جنرل رضوان نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے حوالے سے جو فیصلہ کیا ہے وہ بہت اہم ہے کیونکہ جنرل رضوان اختر نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے، میں ذاتی وجوہات کی بناءپر استعفیٰ دے رہاہوں میں بہت بھاری دل سے لیکن ذاتی وجوہات کی بناءپر جارہاہوں ، میں تمام ساتھیوں اورسٹاف کاشکرگزار ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…