اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن(ر) صفدر کو کس شرط پر پاکستان واپس لیکر آئیں۔۔اندر ونی کہانی سامنے آگئی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نوازآپ صبح اپنے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں جہاں کیپٹن ریٹارئرڈ صفدر کو گرفتار کرلیا گیا جہاں 50 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن سے روانگی سے پہلے مریم نواز نے  تین ائیر لائنز سے ٹکٹیں بک کرائیں،تینوں میں سیٹیں کنفرم تھیں ،پہلی ائیر لائن پی آئی اے ،جبکہ دو نجی ائیر لائنز کی ٹکٹیں بک کر وائیں گئیں،

مریم نواز آخری وقت تک آنے کے معاملات کو خفیہ رکھنا چاہتی تھی کہ ائیر پورٹ پر اترنے کے بعدکیپٹن(ر) صفدر کو گر فتار نہیں کیا جائے گا اور جب تک ان کو مکمل یقین دہانی نہیں ہو گی تب تک انہوں نے ٹکٹیں کنفرم ہونے کے باوجو د بھی اڑان نہیں بھری ،اطلاعات کے مطابق پی آئی کی پہلی فلائٹ پی کے 786جو اتوار کی صبح 6بج کر 50منٹ پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر اترنی تھی اور اگر اس موقع پر کیپٹن (ر)صفدر کو گرفتار کر لیا جاتا تو ہفتہ وار چھٹی ہونے کے باعث صمانت لینے کے لئے مشکلات کا سامنا ہوتا ،اس لئے پی آئی اے کی فلائٹ کو چھوڑ کر موجودہ فلائٹ کا انتخاب کیا گیا ۔وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو اس بات کا بھی اندیشہ تھا کہ ملک کے اندر مختلف حلقوں کی جانب سے آنے والے دباؤ کے باعث لیگی وزرا بھی شاید بے بس ہو جائیں اور گرفتاری کو رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا نہ کر سکیں۔واضح رہے کہ حسن اور حسین نواز آج احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔جبکہ سابق وزیر اعظم نوازشریف پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…