پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

قومی اتحاد کسی چڑیا کا نہیں ٗاجتماعی اقدامات اور فیصلوں کا نام ہے-مشاہد اللہ خان

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر ماحولیات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ قومی اتحاد کسی چڑیا کا نہیں ٗاجتماعی اقدامات اور فیصلوں کا نام ہے ، نواز شریف کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ٗعدلیہ آزاد ہے تو پھر ماتحت عدالتیں آزاد کیوں نہیں ؟فوج کی جانب سے قومی اتحاد کی بات اچھا اقدام ہے، اس کو ہم خوش آئند اور خوش آمدید کہتے ہیں مانیٹرنگ جج بٹھانے کا مقصد کیا ہے؟چار سالوں میں دہشت گردی اور

لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ایک معجزہ ہی ہے ٗ ایک انٹرویو میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر ماحولیات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نواز شریف ایک شخصیت کا نام ہے جو بہر حال اپنی ذات میں انجمن ضرور ہیں، سٹاک ایکسچینج 54 ہزار سے 39 ہزار پر آگیا ہے ٗ دنیا سمیت چین بھی پاکستان کی گرتی معیشت پر حیرت سے تشویش کا اظہار کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا وہی ہے جو چار سال پہلے تھا ٗپاکستان لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا ٗدہشت گردی اپنے عروج پر تھی ٗ پاکستان باوقار اندازمیں عالمی سطح پر اپنا کردار ادا نہیں کررہا تھا، حکومت سنبھالنے کے بعد سٹاک ایکسچینج 20 ہزار سے 54 ہزار تک آگیا، سی پیک جیسے منصوبے شروع ہوئے، 7 مماک نے سی پیک میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا، پاکستانی معیشت دن بدن ترقی کی منزل پر چلتی گئی، ہم نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ، پاکستان جیسے ملک میں چار سالوں میں دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ایک معجزہ ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ٹارگٹ کلنگ ، بوری بند لاشیں ملتی تھیں جبکہ افغانستان میں قیام امن کیلئے دنیا کی بہترین فوجیں اور سرمائے کے ساتھ امن قائم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کورٹ ماتحت ادارہ ہے، عدالتیں آزاد ہوچکی ہیں، نواز شریف نے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر عدلیہ کی آزادی کیلئے جدوجہد کی، اگر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ آزاد ہیں تو ماتحت عدالتیں آزاد کیوں نہیں ہیں ؟ کیوں آپ نے اس پر مانیٹرنگ جج بٹھا رکھا ہے؟ نواز شریف کے خلاف خاص قسم کی انتقامی کارروائی شروع ہے، یہ وہی کیسز ہیں جو مشرف نے شروع کئے تھے ، حدیبیہ کیس سے پہلے بھی کچھ نہیں ملا تھا اب پھر کھول دیا ہے، پہلے طیارہ ہائی جیکنگ کیس کا الزام لگایا اور پھر 27 سال عمر قید کی سزا سنا دی جس پر لوگ ہنستے تھے۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ یہی باتیں ہیں جس سے قومی اتحاد نہیں ہوتا، قومی اتحاد کسی چڑیا کا نام نہیں ہے ٗقومی اتحاد اجتماعی اقدامات اور فیصلوں کا نام ہے، جو آپ اجتماعی طو رپر کرتے ہیں ، اجتماعی فیصلوں کے اثرات نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا پر پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 456 لوگوں کا پانامہ میں نام آیا ہے ٗ نواز شریف کا نام بھی نہیں تھا ،باقی لوگوں کے احتساب کرنا کیوں بھول گئے ؟ پھر ان لوگوں کے احتساب کی باری کب آئیگی؟ حکومت نے عدالتیں نہیں لگائیں عدلیہ آزاد ہے تو پھر کیوں کارروائی شروع نہیں کرتی ، ایک ایک بندے کی 34 ٗ34 آف شور کمپنیاں ہیں، عمران خان اور اس کی بہن کی بھی آف شور کمپنی ہے ٗنواز شریف کا نقصان پاکستان کا نقصان ہے ، جو ہمارے سمیت بہت سے پاکستانی لوگ سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فوج کی جانب سے قومی اتحاد کی بات اچھا اقدام ہے، اس کو ہم خوش آئند اور خوش آمدید کہتے ہیں ، اس سے اندرونی اور بیرونی سازشوں کا قلعہ قمع کر سکے گا۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…