اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

(ن)لیگ اور فوج کو لڑانے کی گھناؤنی سازشیں کون کررہاہے؟ وزیرداخلہ احسن اقبال نے دو اہم شخصیات کا نام بتادیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017 |

نارووال( این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا مستقبل آئینی حکمرانی اور مضبوط اداروں سے وابستہ ہے، ہم مولوی تمیزالدین ، نصرت بھٹو ، ظفر علی شاہ اور پی سی او ججز جیسے عدالتی فیصلوں کے متحمل نہیں ہو سکتے تاکہ قوم ، سیاستدانوں اور وکلاء کو شرمندگی کا سامنانہ کرنا پڑے ، عمران خان اور شیخ رشید مسلم لیگ (ن )اور فوج کو لڑانے کی گھناؤنی سازشیں کر رہے ہیں ،

آج پاکستان ’ڈوبتا پاکستان ‘نہیں بلکہ ’ابھرتا پاکستان‘ہے۔ کامیاب حکومتی پالیسیوں سے امن لوٹ رہاہے،عمران کرکٹ پر ماہرانہ رائے دیں تو تسلی سے سنوں گا اگر وہ ہمیں ترقی پر لیکچر دیں تو ان کی بات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دوں گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن نارووال سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مستقبل آئینی حکمرانی اور مضبوط اداروں سے وابستہ ہے، ہم مولوی تمیزالدین ، نصرت بھٹو ، ظفر علی شاہ اور پی سی او ججز جیسے عدالتی فیصلوں کے متحمل نہیں ہو سکتے تاکہ قوم ، سیاستدانوں اور وکلاء کو شرمندگی کا سامنانہ کرنا پڑے ، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ’ڈوبتا پاکستان ‘نہیں بلکہ ’ابھرتا پاکستان‘ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں کسی بھی قسم کا مذہبی تہوار بغیر سیکیورٹی کے ادا نہیں کر سکتے اس کا مطلب یہی ہے کہ ہمارے گھر میں کچھ خرابی ہے جس کو ہم نے ٹھیک کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری قوم اتنی ہی ایماندار ہے جتنی کوئی اور قوم ہے لیکن ستیاناس اور بیڑہ غرق بریگیڈ نے سیاسی مفادات کیلئے اس ملک کے نوجوانوں کے اندر بد اعتمادی ، مایوسی کی فضا پیدا کرنی شروع کی ہوئی ہے۔

ہمیں امید اور اعتماد پھیلانے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگ ٹاک شوز دیکھ کر نہیں بلکہ عملی خدمت دیکھ کر ووٹ کا فیصلہ کرتے ہیں ،عوام اور مسلم لیگ (ن) کا تعلق کوئی نہیں ختم کر سکتا۔ مسلم لیگ (ن )کا نظریہ ہی ترقی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ہم نے پانامہ کے فیصلے پر عمل کیا لیکن اس فیصلے پر تاریخ اپنا فیصلہ بھی دے گی اور یہ فیصلہ ملکی تاریخ کا مہنگا ترین فیصلہ ثابت ہو گا۔انہوں نے کہاکہ صرف سٹاک ایکسچینج میں 14 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بین الاقوامی فنڈنگ کا جواب کیوں نہیں دیتے، جو غیر ملکی قوتیں پیسے دیتی ہیں اپنا ایجنڈے پر عملْدرآمد بھی کرواتی ہیں۔ آج حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں امن واپس آرہاہے،کراچی کی روشنیاں واپس آرہی ہے اور بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہو چکا ہے، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت کا نصب العین ملک کی اقتصادی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے اور اس ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اگرباؤلنگ پر ماہرانہ رائے دیں تو تسلی سے سنوں گا اگر وہ ہمیں ترقی پر لیکچر دیں تو میں ان کی بات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دوں گا کیونکہ عمران خان نے ساری زندگی ایک یونین کونسل تک نہیں چلائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی کو خوش کرنے کیلئے نہیں لڑ رہے ، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ قائداعظمؒ کے پرامن پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دفاع پاکستان کیلئے متحد ہیں ،

ملک کیخلاف کسی کو میلی نظر سے دیکھنے نہیں دینگے اور جو لوگ انتشار اور افراتفری کی سیاست کر رہے ہیں وہ ملک کو کمزورکرنے کی کو شش کر رہے ہیں میں ان کو خبردار کر تا ہوں کہ 2018 کے الیکشن میں عوام ان کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے چھ ماہ پہلے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے اور پانامہ کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا ہے عمران خان نے تمام الیکشنز میں ناکامی کے بعد سازش کا راستہ چنا۔ عمران خان اور شیخ رشید مسلم لیگ (ن )اور فوج کو لڑانے کی گھناؤنی سازشیں کر رہے ہیں ۔ ہم یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں ترقی کا زینہ ہیں ، ہم نے صرف سڑکیں اور انفراسڑکچر پر کام نہیں کیا بلکہ پورے ملک میں یونیورسٹیوں کا جال بچھا دیا جس سے ہزاروں نوجوان مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور ان کی ٹیم کی شبانہ روز محنت سے چار سالوں میں دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں عوام اور سول و آرمڈ فورسز نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی لیکن پانامہ کے ڈرامے کی آڑ میں ہنستے بستے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو کلاشنکوف کی بجائے لیپ ٹاپ دئیے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل انقلاب لیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ سازشوں کے باوجود مسلم لیگ (ن )کے ساتھ عوام کی خدمت، خوشحالی اور ترقی کا تعلق کسی صورت بھی کمزور نہیں کیا جا سکتا اور 2018 کے الیکشن میں یہ تعلق مزید مضبوط ہو گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک ہر صورت میں مکمل ہو گا جس سے نہ صرف پاکستان بلکے پوری خطے میں خوشحالی آے گی۔ سی پیک کو چار سالوں میں کاغذ کے ٹکڑے سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں تبدیل کر کے دنیا کو دنگ کر دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…