اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ،بنوں میں تحریک اںصاف کے رہنما ملک حکومت خان دن دیہاڑے قتل،تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں ہونے والی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک حکومت خان جاں بحق ہو گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بنوں میں پیش آیا ہے ۔
فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک حکومت خان جاں بحق ہو گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق فائرنگ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ ملک حکومت خان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی ۔پولیس نے قاتلوں کا سراغ لگانے کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔دریں اثنا واقعے کی اطلاع جب پارٹی قیادت تک پہنچائی گئی تو ان کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔