اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں پھوٹ، سینئر رہنما نے اپنی ہی خاتون رہنما کیخلاف بغاوت کردی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، سینئر رہنما نے اپنی ہی خاتون رہنما کیخلاف بغاوت کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ سےتحریک انصاف کے سینئر رہنما عثمان ڈار نے سابق  وفاقی وزیر اطلاعات اور پارٹی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کے دوران ڈار برادران پر تنقید کرنے پر پارٹی چیئر مین عمران خان سے شکایات کر دی ہے،

ذرائع کے مطابق عثمان ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے اور ان کا کیس پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوایا جائے۔یاد رہے کہ سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کچھ نام نہاد سیاسی عناصر نے اپنے آپ کو سوشل میڈیا پر متحرک کرنے اور عمران خان کے آگے پیچھے پھرنے تک محدود رکھا ہوا ہے ۔ جبکہ کبھی حلقے کی شکل دیکھنا گوارہ نہیں کی ، یہ وہ لوگ ہیں جن کو اپنے گھر میں بھی کوئی ووٹ نہیں دیتا۔واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…