جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ میں بڑا حملہ،وحشیانہ قتل عام،لاشوں کے ڈھیر لگ گئے،ایمرجنسی نافذ،ہر طرف چیخ و پکار

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس ویگاس(این این آئی) امریکی شہر میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے50 افراد ہلاک جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں فائرنگ سے 50افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے ہیں۔ لاشوں اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ایک اوراہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تبایاکہ لاس ویگاس میں موسیقی کے ایک میلے کے موقع پر فائرنگ میں پچاس سے زائد ہلاک جب کہ کم از کم دوسو افراد زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق روٹ 91 ہاروسٹ فیسٹیول کے موقع پر کم از کم ایک مسلح شخص اس کارروائی میں ملوث تھا۔یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی ایک ترجمان دانیتا کوہن کے مطابق متعدد افراد کو گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ تاہم فی الحال اس بابت مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔اس واقعے کے بعد حکام نے جائے حادثہ کے علاوہ بین الریاستی موٹر وے 15 کو جزوی طور پر بند کر دیا ہے۔فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ حملہ آور کون تھا اور اس واقعے کے اسباب یا محرکات کیا تھے۔ تاہم پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے میں ملوث ایک مبینہ شخص کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ شہری پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مانڈالے بے کیسینو کے قریب پیش آنے والے اس واقعے کے بعد علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر دی گئی ہے، جب کہ اس واقعے سے متعلق تفصیلات جلد بتا دی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…