جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

حضرت امام حسینؓ نے میدان کربلا میں اسلام کی بقا اور سربلندی کیلئے دنیا کی عظیم ترین قربانی دی، جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، وزیراعلیٰ سندھ

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم عاشورہ کے دن ہر آنکھ واقعہ کربلا کی یاد میں اشک بار ہے اور نواسہ رسول اکرم ﷺ حضرت امام حسین کے ذکر میں آنکھیں چھلک جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماہ محرم ہمیں صبر، استقامت، برداشت ، قربانی اور باطل کے خلاف کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے اور اسی مہینے میں

خاندان رسول ﷺ پر جو امتحان آیا جسے انہوں نے دلیری، بہادری، شجاعت، اور عظمت کے ساتھ کامیابی سے پورا کیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ حضرت امام حسین نے میدان کربلا میں اسلام کی بقا اور سربلندی کیلئے دنیا کی عظیم ترین قربانی دی، جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اور اپنے نانا حضرت محمد ﷺکے دین کو بچانے کیلئے یزید کی بیعت نہ کرتے ہوئے اسلام کے پرچم کو سربلند رکھا جس کو تاقیامت احترام و عظمت کے ساتھ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ د ین اسلام کی سربلندی اور بقاء، جانثاری، وفاداری اور باطل قوتوں کے خلاف جنگ ، جہاد اور جرات کے اعتبار سے امام حسین اور اہل بیت کی لازوال قربانیاں تمام دنیا اور بالخصوص عالم اسلام کیلئے مشعل راہ ہیں۔انہوں نے تمام مسلمانوں اور تمام مکاتب فکر کے افراد پر زور دیا کہ وہ یوم عاشورہ کے موقع پر شہدائے کربلا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرکے اخوت،اتحاد، یکجہتی،بھائی چارگی، محبت، یگانگت اور ایثار قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے اندر اسلام دشمن اور باطل قوتوں کے خلاف متحد ہو جائیں اور ان کی تمام اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنائیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یوم عاشورہ کے موقعہ پر حکومت کی طرف سے تمام امام بارگاہوں،

مجالس کے مقامات اورمساجد کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور تخریب کاروں،دہشتگردوں، ملک دشمن قوتوں اور عوام دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس اور مستعد ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوارواقعہ رونما نہ ہو۔ سید مراد علی شاہ نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی

صفوں میں مکمل اتحاد اور یکجہتی کو قائم رکھیں اورانتظامیہ، پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور شرپسندوں و ملک دشمن قوتوں کی ہر قسم کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…