پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت جنگ چھڑ گئی،آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

datetime 30  ستمبر‬‮  2017 |

راولپنڈی( آئی این پی ) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے فوجی جوان اور خاتون سمیت 2 افراد شہید جب کہ 3 فوجیوں سمیت 4 زخمی ہو گئے، پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑجواب دیا جس سے بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری اور راولا کوٹ میں شہری آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔

بھارتی فوج کی بلا اشتعمال فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو شہری شہید جب کہ 1 زخمی ہو گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھاری اسلحہ کا استعمال کیا ۔ سویلین شہری آبادی کو منتقل کرنے کے دوران فوجی پٹرولنگ پارٹی بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار ندیم شہید جب کہ 3 فوجی زخمی ہو گئے ۔ پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا جس پر بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…