پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاکستانی خفیہ ایجنسی ’’انٹیلی جنس بیورو‘‘ اپنے ہی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا فون بھی ٹیپ کر رہی ہے؟

datetime 28  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اسد کھرل نے کہا ہے کہ سینئر صحافی شوکت بسرا سے ہماری بات چیت ہوئی ہے، انہوں نے بڑے خطرناک پوائنٹس کی جانب نشاندہی کی ہے کہ جج صاحبان کے فون ٹیپ کئے جا رہے ہیں، جرنیلوں کے فون ٹیپ کئے جا رہے ہیں، صحافیوں کے فون ٹیپ کئے جا رہے ہیں، آئی بی پارلیمنٹیرینز کے فون بھی ٹیپ کر رہی ہے۔ سینئر صحافی اسد

کھرل نے کہا کہ میں آج پھر کہہ رہا ہے، سپریم کورٹ اگر سو موٹو ایکشن لیتی ہے تو میں اس کے ثابت بھی کر دوں گا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا فون نواز شریف کے کہنے پر آئی بی کے چیف ٹیپ کر رہے ہیں، آئی بی کے سیکرٹ فنڈز سے کروڑوں روپے نکل رہے ہیں، جو نواز شریف کے ذاتی مذموم عزائم کیلئے خرچ ہو رہے ہیں، اسد کھرل نے مزید کہا کہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں ایک سو موٹو کیس پینڈنگ پڑا ہوا ہے جو اصغر خان کیس کا ایک پارٹ ہے۔ اس کیس میں بھی میں بہت ساری چیزیں پیش کر چکا ہوں اور دوبارہ بھی میں ثبوت پیش کرنے کیلئے تیار ہوںکہ کن کن کے فون ٹیپ ہو رہے ہیں۔ ٹیکنیکل افراد کورٹ میں جاکر ثبوت فراہم کریں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان میں براہ راست وزیر اعظم کے انڈر کام کرنے والی خفیہ ایجنسی انٹیلی جنس بیورو آف پاکستان کے ایک جونیئر آفیسر نے ادارے کے متعدد افسران و اہلکاروں کے ملک دشمن خفیہ اداروں کے ساتھ روابط کا انکشاف کرتے ہوئے معاملے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاہے۔ موقر قومی اخبار ’’نوائے وقت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک مختاراحمد شہزاد نے بیرسٹر مسرور شاہ کے ذریعے اسلام آباد میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو پاکستان میں تعینات بعض افسران و اہلکاروں کے شام، ایران، بھارت، افغانستان

اورازبکستان کے خفیہ اداروں سے تعلقات ہیں جن کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں تاہم حکام ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ 2007ء میں ادارے میں شامل ہوا اور اس نے اپنی اسائمنٹ میں بہت سے ایسے اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ تحقیق کی ہے جو سرگودھا، کوٹ مومن، بھلوال میں نام نہاد کینو کے کاروبار میں ملوث ہیں اور مذکورہ بالا ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹ

ان کے پاس اس کاروبار کی آڑ میں باقاعدہ ٹھہر رہے ہیں اور ملک دشمن سرگرمیوں میں یہ لوگ برابر کے شریک ہیں۔ درخواست میں چند افسروں اور دیگر اہلکاروں کا تذکرہ کیا گیا ہے کہ یہ افسران و اہلکار شام، ایران، افغانستان کیلئے کام میں ملوث پائے گئے ہیں اور ان کی ٹریول ہسٹری بھی موجود ہے۔ درخواست میں ایران میں جاکر تربیت حاصل کرنے والے پاکستانیوں کی تفصیلات اور انہیں ایرانی بینک ال انصر کے ذریعے کی جانے

والی لاکھوں روپے کی ادائیگیوں کو بھی تفیصلات فراہم کی گئی ہیں۔ درخواست میں استد عا کی گئی ہے کہ ان اہلکاروں کے خلاف آئی ایس آئی کے ذریعے تفتیش کروائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…